کمار سوامی کا وزیر اعظم کو جواب، میرے لئے ریاست کی فٹنس زیادہ ضروری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 12:55 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍جون (ایس او نیوز؍ ایجنسی)  وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنا فٹنس ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ دھیان لگاتے اور ٹریک پر واک کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ذریعہ 'ہم فٹ تو انڈیا فٹ' کے تحت 'فٹنس چیلنج' مہم کے لئے کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كمار سوامي، دولت مشترکہ کھیلوں کی میڈلسٹ ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیكا بترا اور بھارتی پولیس سروس کے 40 سال سے زیادہ عمر کے افسران کو فٹنس چیلنج بھی دیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے وزیر اعظم کے ٹویٹ کا جواب دیا۔

کمارسوامی نے ٹویٹر پر لکھا: " میں اسے اپنے لئے ایک اعزاز محسوس کرتا ہوں اور میری  صحت کے بارے میں تشویش کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ میں مانتا ہوں کہ جسمانی فٹنس ہم سب کے لئے ضروری ہے اور میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ یوگ اور ٹریڈمل میری روزانہ ورزش کا حصہ ہیں۔ تاہم، میں اپنی ریاست کی ڈیولپمنٹ فٹنس کو لے کر زیادہ پریشان ہوں اور میں اس معاملے میں آپ کی حمایت چاہتا ہوں۔

 

نریندر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے ملک کے لوگوں سے کچھ وقت فٹنس پر دینے کی اپیل کی۔  انہوں نے کہا، "کسی بھی قسم کی ایکسرسائز کی ورزش جس کے ساتھ آپ ایزی ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں مثبت فرق نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں کو نامزد کرنے میں خوشی ہے۔ انہوں نے نامزد لوگوں میں جنتا دل (ایس) لیڈر كمارسوامي، دولت مشترکہ کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے منیكا بترا اور 40 سال سے زیادہ عمر کے آئی پی ایس افسران کے نام گنائے۔

آپ کو بتا دیں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم کو فٹنس چیلنج دیا تھا جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔ چیلنج کے تقریبا ایک ماہ بعد وزیر اعظم  مودی کا تقریبا ڈیڑھ منٹ کا فٹنس ویڈیو سامنے آیا ہے۔ تب مودی نے ٹویٹر پر جواب دیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنا فٹنس ویڈیو اپ لوڈ کریں گے۔

کوہلی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مئی میں نریندر مودی نے لکھا تھا کہ چیلنج قبول ہے وراٹ۔ میں اپنا فٹنس ویڈیو جلد ہی شئیر کروں گا۔

 وزیر اعظم نے آج اپنی صبح کی ورزش کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ اس میں وہ یوگا، عناصرخمسہ ، زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان سے متاثر ٹریک پر ٹہلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ انتہائی تازگی اور پھر سے کایا کلپ کرنے والا ہے۔ میں سانس سے متعلق پریکٹس بھی کرتا ہوں۔ # ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...