ارکاوتی ڈی نوٹی فکیشن کیس،کمارسوامی کے خلاف کارروائی سے عدالت کا انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th August 2018, 11:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو27؍اگست(ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو آج اس وقت بہت بڑی راحت ملی جب ارکاوتی لے آؤٹ کی زمین ڈی نوٹی فائی کرانے کے مقدمے سے عدالت نے انہیں بری کردیا۔

2007 میں جب کمار سوامی ریاست کے وزیراعلیٰ تھے، اس وقت روی پرکاش اور رام لنگم نامی افراد نے کمار سوامی پر اراضی ڈی نوٹی فائی کرنے کا الزام لگایاتھا، تاہم وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اس سلسلے میں اپنا موقف براقرار رکھا اور الزامات کا سامنا کیا۔ اس کیس میں جملہ چار ملزمین تھے، جن میں سے کمار سوامی کے بری ہوجانے کے بعد دیگر ملزمین کے بھی بری ہونے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر عائد الزامات مسترد کرنے کے لئے دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے آج ہائی کورٹ نے اس معاملے سے کمار سوامی کو بری قرار دیا۔ اس کیس کے ایک اور ملزم سابق وزیر چنیگپا کو بھی عدالت نے بری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کیس کے جج جسٹس وی وی کمار کی طرف سے یہ فیصلہ صادر کیا گیا ہے۔ کمار سوامی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ معاملہ ان کے علم میں لایا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...