کنبہ پروری کا الزام لگنے پر ریلی میں اپنے بیٹے اور پوتے کے ساتھ رونے لگے سابق وزیراعظم دیوگوڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 11:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کنبہ پروری کا الزام لگتے ہی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا رو پڑے،ان کے ساتھ ہی بڑے بیٹے ایچ ڈی ریوننا اور پوتے پرجول ریوننا بھی رو پڑے۔بتا دیں، دیوگوڑا کے دونوں پوتوں۔ نکھل کمارسوامي کو ماڈيا اور پرجول ریوننا کو ہاسن سیٹ سے لوک سبھا کا ٹکٹ دیا گیا ہے،اس کے بعد دیوگوڑا پر کنبہ پروری کا الزام لگ رہا ہے۔ہاسن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیوگوڑا نے کہا کہ چنن کیشو بھگوان اور آپ کی دعا سے میں نے ہاسن سے پرجول ریوننا کو میدان میں اتارا ہے۔جذباتی ہوکر دیوگوڑا نے کہا کہ میں نے سب کو ترجیح دی ہے،ہم نے ساکلیش پور میں لنگایت لیڈرکو ایم ایل سی بنایا لیکن الزام ہے کہ میں صرف اپنے بیٹوں اور پوتوں کو ہی نشستیں دیتا ہوں،میں اس وقت تک کام کروں گا جب تک میرے جسم میں طاقت ہے،میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔بتا دیں کہ پرجول، دیوگوڑا کے بڑے بیٹے اور کرناٹک حکومت میں عوامی امورکے وزیر ایچ ڈی ریوننا کے بیٹے ہیں،وہ ہاسن سیٹ سے کانگریس جے ڈيایس اتحاد کے امیدوار ہیں۔

دیوگوڑا کی آنکھوں سے آنسو نکلتے وہاں موجود جے ڈيایس حامیوں نے ان سے پرسکون ہو جانے کی درخواست کی۔اس پروگرام میں پرجول اور ان کے والد ریوننا بھی جذباتی ہو گئے،پرجول اس وقت رو پڑے، جب دیوگوڑا نے انہیں امیدوار قرار دیا اور ریوننا تب روئے جب ممبر اسمبلی بال کرشن اس بار ہاسن سیٹ سے دیوگوڑا کے الیکشن نہیں لڑنے کا ذکر کر رہے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ماڈيا میں ان کے پوتے نکھل کی امیدواری کو لے کر پیدا کئے گئے تنازعہ سے وہ دکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈیا سے نکھل کو امیدوار بنانے کا فیصلہ جے ڈيایس لیڈروں کا تھا،میں نے اعلان نہیں کیا،مجھے بہت دکھ ہوا ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ نکھل واپس جاؤ،انہوں نے کہا کہ میں ماڈیا جاؤں گا،انہیں واپس جاؤ کے نعرے لگانے دیں،میں نے گزشتہ 60 برسوں میں کس کے لئے جنگ لڑی ہے،میں ماڈیا کے لوگوں کے سامنے ساری باتیں رکھوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...