ملک کے مفادمیں متحد رہنے کانگریس جے ڈی ایس قائدین کا فیصلہ،14سال بعد دیوے گوڈا اور سدرامیا کی ایک ساتھ اخباری کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 10:25 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،20؍اکتوبر(ایس او نیوز) آنے والے لوک سبھا انتخابات میں سیکولر سیاسی طاقتوں کو مضبوط کرنے کی غیر معمولی پہل کرتے ہوئے آج کانگریس اور جے ڈی ایس قیادت نے اتحاد کا غیر معمولی پیغام دیا۔14سال بعد پہلی بار سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے ایک ساتھ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ریاست میں کانگریس اور جے ڈی ایس ایک ہیں۔ ملک کے مفادات کی خاطر دونوں پارٹیاں متحد ہوکر اگلے لوک سبھاانتخابات کا نہ صرف سامنا کریں گی، بلکہ دیگر سیکولر سیاسی جماعتوں سے بھی یہی خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی متحد ہوکر اگلے انتخابات کا سامنا کریں تاکہ ملک کو فرقہ پرست سیاسی پارٹی بی جے پی کی گرفت سے آزاد کرایا جاسکے۔ سیاسی میدان میں کٹر حریف سمجھے جانے والے سدرامیا اور دیوے گوڈا نے اپنی انا کو قربان کرتے ہوئے انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی طے کیا ہے کہ دونوں رہنما ایک ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے ۔ اس کا اعلان خود سابق وزیراعظم دیوے گوڈا نے اخباری کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتدار سے فرقہ پرست عناصر کو دور رکھنے کے مقصد سے کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان اتحاد کے رہنما خطوط کو جلد ہی قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ اس اتحاد سے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں کچھ اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن ملک کے مجموعی مفاد کی خاطر ان انتخابات کو قربان کرکے سبھی پارٹی کارکنوں کو فیصلہ کرناچاہئے، سابق وزیراعظم نے کہاکہ وہ اور سدرامیا چند ماہ قبل تک ایک دوسرے کے مقابل رہے ہیں اور ایک دوسرے پر نکتہ چینی کرتے رہے، لیکن ملک کے مفاد کی خاطر دونوں نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، انہوں نے کہاکہ پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ایس کانگریس امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔ اس جیت کے ذریعے ملک میں سیکولر سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی پہل کی جائے گی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ضمنی انتخابات میں جس طرح اتحاد ہوا ہے اسی طرح پارلیمانی انتخابات میں بھی اتحاد برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات تک ملک میں اور بھی سیکولر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے بی جے پی بے تاب ہے، حکومت کو گرانے کے لئے طرح طرح ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔ لیکن ان میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوپائے گی۔ سدرامیانے کہاکہ مودی جس دن سے ملک کے وزیراعظم بنے ہیں ملک کی معاشی تنزلی کا سلسلہ شدت اختیار کرتا ہی جارہاہے، اسی لئے ملک کو بچانے کی خاطر سیکولر سیاسی جماعتوں کا اتحاد ضروری ہوچکا ہے۔ اتحاد کی شکل کو آنے والے دنوں میں بات چیت کے ذریعے قطعی دی جائے گی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...