بنگلورو،5فروری(ایس او نیوز؍ یواین آئی) سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولرجے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)کی کارروائی کے خلاف کولکتہ میں دھرنے پر بیٹھیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے ۔
مسٹر دیوے گوڈا نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کے خلاف سی بی آئی ٹیم کی کارروائی انہیں ملک میں ایمرجنسی کے کالے دنوں کی یاد دلاتی ہے۔انہوں نے سی بی آئی کی کارروائی پر حیرانی کا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم کا خیال ہے کہ یہ جمہوریت کے لئے خطرہ ہے اور اس کی حفاظت کی خاطر سبھی کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔