وقف کمیٹی کا دفتر کاروار سے سرسی منتقل کرنے پر ہائی کورٹ نے دیا عبوری اسٹے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2017, 3:16 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 16؍مئی (ایس او نیوز)پچھلے کچھ دنوں سے ضلع شمالی کینرا وقف کمیٹی کا دفتر کاروار سے سرسی منتقل کرنے کا تنازعہ سرخیوں میں ہے۔ خیال رہے کہ ریاستی وقف بورڈنے سالہا سال سے ضلع ہیڈکوارٹر کاروار میں موجود وقف کمیٹی کے دفتر کے لئے کاروار میں مناسب جگہ نہ ہونے کا سبب بتاتے ہوئے سرسی شہر میں منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

کاروار کے وقف اداروں کے صدور اور اراکین نے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی اور کسی بھی حالت میں ضلع ہیڈکوارٹر سے باہر وقف کمیٹی کا دفتر منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا تھا۔اس کے ساتھ کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او نے جو حکم جاری کیا تھا اس پر روک لگانے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا۔اس پر جسٹس پی ایس دنیش کی بنچ نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کرناٹکا وقف بورڈ کی طرف سے وقف کمیٹی کا دفتر کاروار سے سرسی منتقل کرنے کے لئے جاری کردہ حکم پر 2مہینوں کا اسٹے آرڈر دیدیا ہے۔ 

کاروار وقف اداروں کے صدور اور اراکین نے ضلع ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروار میں ہی پی ڈبلیو ڈی کے تحت آنے والی کسی بھی عمارت میں ضلع وقف کمیٹی کا دفتر منتقل کیا جائے تاکہ پورے ضلع میں موجود وقف اداروں کے ذمہ داران کو اپنے مسائل کے حل کے لئے شہر در شہر بھٹکنے کی بجائے ضلع ہیڈکوارٹر میں ہی بیک وقت تما م محکمہ جات کے دفاتر سے رابطہ قائم کرنے کی سہولت بحال رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...