تمل ناڈو کے سرکاری اداروں میں ہفتہ میں ایک بار’’وندے ماترم‘‘لازمی :مدراس ہائی کورٹ
چنئی،25؍جولائی(ایس او نیوز)تمل ناڈوکے اسکولوں، کالجوں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘کاگانالازمی کر دیاگیاہے۔یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کاہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمل ناڈوکے سرکاری اداروں میں ہفتے میں ایک دن ضرور وندے ماترم کو اجتماعی طورپرگایا جائے۔کورٹ نے اس کے لئے پیر کے روز یا جمعہ کے دن کی تجویزکی ہے۔جسٹس ایم وی مرلی دھرن نے کہا کہ جو لوگ قومی گیت گانے کے قابل نہیں ہیں ان کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی جائے گی۔حالانکہ انہیں اس کے لیے معقول وجہ بتائیں گے۔جج نے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انگریزی اور تامل زبان میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘فراہم کرے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر بنگلہ یا سنسکرت میں قومی گیت کے گانے میں مشکل ہو تو وہ تامل ترجمہ گا سکتے ہیں۔سماعت کے دوران جج نے کہاکہ محب وطن اس ملک کے ہر شہری کے لیے ضروری ہے۔ملک کے ہر شہری کو سمجھنا چاہئے کہ ملک وطن ہوتا ہے۔اس آزادی کے لیے بہت سے لوگوں اور خاندانوں نے اپنے جان کی قربانی دی ہے۔