بنگلورو میں گڈھوں کو بند کرنے میں بی بی ایم پی کی سست روی پر ہائی کورٹ برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر میں مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکوں پر گڈھوں کی تعداد میں دن بدن اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ نے بی بی ایم پی کی طرف سے گڈھوں کو بند کرنے میں اپنائی جارہی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور شہر بھر میں اسمبلی حلقوں کے اعتبار سے سڑکوں کے گڈھوں کو بند کرنے کے کام کا معائنہ کرنے کے لئے ایک کمیشن ترتیب دیتے ہوئے اس کمیشن کے اراکین کو ہدایت دی ہے کہ گڈھے بند کرنے کے لئے بی بی ایم پی نے جو کام کیا ہے اس کا حلقہ وار معائنہ کرکے کل دوپہر تک عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔ ہائی کورٹ کی طرف سے سڑکوں کے گڈھے بند کرنے کے لئے دی گئی سہ روزہ مہلت کے اختتام پر آج کام مکمل نہ ہونے پر ہائی کورٹ نے بی بی ایم پی افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔چیف جسٹس دیپک مہیشوری نے سوال کیا کہ اب تک بی بی ایم پی نے شہر میں کتنے گڈھے بند کئے ہیں ؟۔ اس پر بی بی ایم پی کے وکیل حیرت زدہ ہوگئے اور بتایاکہ تقریباً 99 فیصد گڈھوں کو بند کردیا گیا ہے۔اس مرحلے میں چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جن حلقوں میں گڈھو بند کیاگیا ہے ان میں سے کم از کم دو کے نام تو بتائیں۔ اس مرحلے میں افسروں نے بتایاکہ ملیشورم اور مہالکشمی لے آؤٹ میں تمام گڈھے بند کردئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ کورٹ کمشنروں کی نگرانی میں آج ہی سے اسمبلی حلقوں کا جائزہ شروع کیا جائے ۔ ان کمشنروں کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ بند کئے گئے گڈھوں کی جانچ کے ساتھ ان میں استعمال کی گئی اشیاء کی معیار کا بھی جائزہ لیں، اور عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ جانچ کے لئے پہنچنے والے کورٹ کمشنروں کی مناسب سیکورٹی کا انتظام بھی کیا جائے۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق آج ہی سے یہ کمشنروں کی ٹیم مہالکشمی لے آؤٹ ، ملیشورم اور یلہنکا پہنچ کر جائزہ لے گی۔ اس میں ملٹری انجینئرنگ شعبے کے سربراہ اور لیگل سرویس اتھارٹی کے سکریٹری کو شامل کیا گیا ہے۔ فوجی انجینئرنگ سرویس سے دنیش گروال اور لیگل سرویس اتھارٹی سے ایم جی اوما اس کمیشن کے ممبر ہوں گے، یہ کمیشن 18مختلف بی بی ایم پی وارڈوں کا دورہ کرے گا اور کل چیف جسٹس کو اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔