جنوبی ہند کے مشہور ومعروف عالم دین حضرت مولانا زکریا والا جاہی کا انتقال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2018, 11:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو22؍ستمبر (ایس او نیوز) جنوبی ہند کے مشہور ومعروف،ممتاز جیدعالم دین زکریا صاحب والا جاہی طویل علالت کے بعد صبح 10؍بجے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ مولانا کو شیواجی نگرکے براڈوے کی ان کی رہائش پر آخری دیدار کے لئے رکھا گیا تھا۔ گزشتہ 56؍سال تک شہر کی مختلف مساجد میں اپنی خدمات انجام دینے والے مولانا زکریا صاحب کی نماز جنازہ بروز جمعہ 21؍ستمبر بعد نماز عشاء رات 10؍بجے مسجد قادریہ میں ان کے فرزند مولانا محمد مزمل صاحب رشادی نے پڑھائی اور آپ کے جسد خاکی کو ہزاروں چاہنے والوں کی پرنم آنکھوں کے ساتھ ٹیانری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ گنٹور میں میٹرک تک عصری تعلیم حاصل کرنے اور باقیات الصالحات سے فراغت کے بعد مولانا بنگلور میں دینی خدمت انجام دیتے رہے تھے۔ مولانا کے سسر مولانا عبدالکریم صاحب والا جاہی نے انہیں شہر کے شیواجی نگرمیں واقع ہری مسجد میں امام وخطیب کے طور پر مقررکیا تھا جہاں مولانا نے 6؍سال خدمت انجام دی اس کے بعد خلاصی پالیم کی مسجد قباء میں14؍سال اور جئے نگر فورتھ بلاک کی مسجد میں 25؍سال تک خطابت کے علاوہ مولانا مرحوم نے ہوسہلی کے مدرسہ کاشف العلوم کی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیئے تھے۔ شہر کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کے علاقوں کے کئی مدراس کے سرپرست بھی آپ رہے۔ 1960-161کے دوران مولانا تملناڈوکے والا جاہ سے بنگلور منتقل ہوئے تھے۔ آپ کنزالعلوم ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ٹرسٹ مدھوگری ٹمکور ضلع کے بانی ٹرسٹی تھے۔ جہاں کہیں بھی قدرتی آفتیں ہوئیں۔ مولانا ان علاقوں کے متاثرین کو راحت پہنچانے کے لئے ہمیشہ پہل کرتے اورنوجوانوں کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر بغیر کسی جھجک کے چندہ اکٹھا کرتے اور متاثرین تک پہنچاتے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...