ہاسن میں ریت کی غیر قانونی سپلائی۔ پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن22؍اپریل (ایس او نیوز) ریت کی غیر قانونی سپلائی کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل براہ راست شامل تھا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق الیکشن کے پیش نظر قائم کیے گئے چیک پوسٹ پر جب افسران نے ایک ٹپر کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے پہلے نظر انداز کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی آگے بڑھا نے کی کوشش کی، لیکن موقع پر موجود افسران ٹپر رکوانے میں کامیاب ہوگئے ، جس کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ اس کے اندر غیرقانونی طور پر ریت لدی ہوئی ہے۔

تحصیلدار امیش نے بتایا کہ جب رات گیار بجے کے قریب گاڑی رکوائی گئی تو ڈرائیوردیوراجونے گاڑی سے کودکر بھاگنے کی کوشش کی جسے دھر لیا گیا۔ مگر اندر موجود شخص بیلور پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل نکلاجس کانام کمار ہے۔ تحصیلدار کے مطابق کمار نے ان افسران کے ساتھ بہت ہی بدتمیزی کی اور گالی گلوچ کرنے لگا۔ڈرائیور نے پھر ہاڈے بیلور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرتے ہوئے ڈرائیور اورہیڈکانسٹیبل کمار کو گرفتار کیاگیا۔ جنہیں عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔چیک پوسٹ پر موجود افسران کا خیال ہے کہ ہیڈکانسٹیبل کمار اس طرح کی غیر قانونی سرگرمی میں بہت دنوں سے ملوث رہا ہوگاجس کی وجہ سے وہ بے خوف ہوکر ریت سے لدی ہوئی گاڑی کو چیک پوسٹ سے بھگالے جانے کا منصوبہ بناکر نکلا تھا۔ مگر ڈرائیور کی گھبراہٹ نے سب چوپٹ کردیااور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔