ہاسن میں بلدیہ کی جانب سے اشتہاری بینرس ہٹانے کی کوشش کے خلاف کانگریسی اراکین کا دھرنا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 1:01 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن 20مارچ (مدثر احمد/ایس او نیوز) کانگریس صدر راہل گاندھی کی آمد پر شہر میں لگائے گئے استقبالیہ فلیکس بینرس اور جھنڈے بلدیہ کی طرف سے ہٹانے کی کوشش سے ناراض کانگریس اراکین نے بلدیہ کے سامنے راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ کانگریس اراکین نے بلدیہ کی اجازت لے کر شہر میں فلیکس ، پوسٹرس اور جھنڈے لگائے تھے ، لیکن اچانک بلدیہ کے اہلکاروں نے فلیکس ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی کانگریسی لیڈران اور کارکنان بلدیہ کے پاس جمع ہوگئے اور اہلکاروں سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ بلدیہ صدر نے شہر سے جھنڈے اور فلیکس بینرس ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ اس پر کانگریس اراکین مشتعل ہوگئے اور بلدیہ کے سامنے ہی دھرنا دیتے ہوئے راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو کڑی مشقت کرنی پڑی۔احتجاجیوں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر شہر میں کسی کو بھی فلیکس بینرس اور پلاسٹک جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی وجہ سے یہ فلیکس ہٹائے جارہے ہیں، اس سے ہٹ کر کوئی سیاسی پہلو اس کارروائی کانہیں ہے۔ لیکن مشتعل کانگریسی لیڈران جب احتجاج ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے تو افزود پولیس فورس کے ساتھ چیف افیسر نے موقع پر پہنچ کر احتجاجیوں کو سمجھایا کہ بغیر اجازت کے راستہ روکو مظاہرہ کیا جارہا ہے ، اس لئے مظاہرین اپنا احتجاج واپس لیں۔ جب چیف افیسر نے بینرس اور دیگر اشتہار نہ ہٹانے کا تیقن دیا تو پھر احتجاجی مظاہرہ ختم کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...