زخمی سمیع سے ملنا چاہتی ہیں حسین، کہا۔ میں اب بھی ان سے پیار کرتی ہوں
نئی دہلی ،27؍ مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہیں۔ سمیع 24 مارچ کو دہرادون سے دلی جاتے ہوئے سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔ راستے میں ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی اور ان کے سر میں کچھ ٹانکے لگے تھے۔حسین جہاں نے ایک سوال کے جواب میں نے کہاکہ میری لڑائی انہوں نے جو میرے ساتھ کیا ہے اس کے خلاف ہے۔ لیکن میں ان کو جسمانی طور پر زخمی ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔ وہ گرچہ مجھے ایک بیوی کے طور پر نہیں چاہتے ہوں لیکن میں اب بھی ان سے پیار کرتی ہوں کیونکہ وہ میرے شوہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالی سے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کروں گی۔