دیپکا۔ بھنسالی کے سر پر انعام مقرر کرنے والے بی جے پی کے لیڈر سورج پال امو مستعفی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 11:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 29نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پدماوتی فلم کو لے کر دیپکا پادکون اور سنجے لیلا بھنسالی کاسر قلم کر لانے والے کو 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرنے والے ہریانہ بی جے پی کے لیڈر سورج پال امو نے بدھ کو عہد ہ سے مستعفی ہوگئے ۔ انہوں نے بی بی جے پی کے ریاستی صدر سبھاش بارلا کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنا استعفی نامہ ارسال کیا ۔ پارٹی نے ان سے ان کے متنازع بیان کے تناظر میں پوچھ گچھ کی تھی ۔ یہ بھی قابل غور ہے کہ منگل کو دہلی میں راجپوت کرنی سینا اور منو ہرلال کھٹر کے درمیان ملاقات ہو ئی تھی ۔ کرنی سینا کے ریاستی صدر بھوانی سنگھ اور تنظیم کے 22 دیگر نمائند گان مقرر وقت پر پہنچ گئے، لیکن کھٹر پچھلے دروازے سے نکل گئے۔ ا مو نے اسے راجپوت برادری کی توہین قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ راجپوت برادری اس کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بھی یہ بھی وارننگ دی تھی کہ آنے والے دنوں میں ہریانہ کی ریاستی حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ اس معاملے میں انہوں نے آر ایس ایس سے بھی مداخلت کرنے کو کہا تھا ۔ سورج پال امو نے ممتا بنرجی پر بھی ایک متنازع بیان دیا تھا۔ ممتا بنرجی نے جب کہا تھا کہ پشچتھم بنگال پدماوتی اور اس فلم میں کام کرنے والوں فنکاروں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم اس کے لئے خصوصی انتظامات بھی کریں گے ،بنگال ایسا کرکے بہت فخر محسوس کرے گا ۔ تو اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اپنے بھگوائی تیور میں ا مو نے کہا تھا، شیطانی رجحانات کی جو حامل خاتون ہوتی ہے ، لکشمن نے نے ا س کی ناک کاٹ کر علاج کیا تھا ، ممتا بنرجی کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے ۔حتی کہ سورج پال نے سینماوں میں آگ لگانے کے تعلق سے بھی ایک متنازع بیان بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتری سماج اور ملک کے نوجوانوں میں ہر اسکرین کو نذرِ آتس کرنے کی طاقت ہے ۔ وہیں آل انڈیا چھتریہ راجپوت جلسہ عام کے اجلاس میں سورج پال نے کہا تھا کہ پدماوتی میں راجپوت راجاؤں اور دلیر بہادروں کی قربانیوں کی سراسر توہین ہوئی ہے۔ یہ فلم ہندوستانی ثقافت اور خاتون کی طاقت کی توہین ہے۔ اس کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے بھی اس معاملے میں مداخلت کرنے کی عرضی کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو’’ پدماوتی ‘‘ فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کی خاطر اپنی شخصی طاقت کا استعمال کرنا چاہئے ۔دراں حالے کہ عدلیہ نے کل ہی اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ فلم دیکھے بغیر اس کے متعلق گفتگو کرنا حماقت اور آئین کی خلاف ورزی ہے؛ لہذا عوامی مقامات اور دفاتر میں متمکن افراد کو ان جیسے فرقہ وارانہ موضوع پر گفتگو نہیں کرنی چاہئے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...