ریپ کے ملزم ھاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد کردی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2018, 1:35 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا میں حکام نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر ریپ اور دو خواتین کی جانب سے متعدد جنسی حملوں کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے۔ہاروی نے جمعہ کو خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔نیویارک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ' ہاروی وائن سٹائن کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر دو مختلف خواتین کی جانب سے ریپ اور غیر قانونی سیکس، جنسی حملے اور نامناسب جنسی رویہ برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کے اعلامیے میں ان دونوں خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور ان کی بہادری کی داد دی گئی ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لیے سامنے آئی ہیں۔ خواتین کے نام سامنے نہیں آئے تاہم امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے۔66 سالہ وائن سٹین پر جنسی حملے، ریپ اور ہراساں کیے جانے کے متعدد الزامات ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی کے ساتھ بھی بغیر رضامندی کے کوئی غلط نہیں کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ ان پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔وائن اسٹائن کو پولیس کی حراست میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہیں ہتھکڑی لگائی گئی اور ان کا چہرہ اترا ہوا ہے۔ان پر فردِ جرم مین ہیٹن گرینڈ جیوری کی تحقیقات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے۔ انھوں نے پچھلے سال امریکی جریدے نیویارکر میں ایک مضمون لکھ کر وائن سٹائن کے خلاف الزامات لگائے تھے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان پر مزید الزامات عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔ یہ معلوم ہے کہ نیویارک پولیس ان کے خلاف اداکارہ پاز دے لا ہیورتا کے ریپ کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی ماہ نیٹ فلکس کی پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی ایک عدالت میں دستاویزات جمع کروائی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھیں وائن سٹائن نے ریپ کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق وائن سٹائن پر مین ہیٹن کی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ہاروی وائن سٹائن نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا ان کے موکل کا زیرِ حراست ہونا ناگزیر ہے یا نہیں۔جنسی سکینڈلز کی زد میں آئے ہوئے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی سائن سٹائن پر متعداد خواتین نے جنسی حملوں اور ریپ کے الزامات لگائے ہیں۔مشہور اداکارائیں جیسے کیٹ بیکنسیل، لائسیٹ انتھونی اور گوائنتھ پالٹرو ان معروف ناموں میں شامل ہیں جنھوں نے پروڈیوسر پر الزامات لگائے ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ ایشلی جڈ کہتی ہیں کہ پرڈیوسر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچا ہے۔ہاروی وائن سٹائن پر جاری کیسز میں سے ایک میں اطالوی ماڈل ایمبرا باٹیلانا نے ہاروی وائن سٹائن پر ان کو دبوچنے کا الزام لگایا تھا۔تفتیش کاروں نے اس الزام پر کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ ان کے پاس آڈیو ریکارڈنگ موجود تھی جس میں ہاروی وائن سٹائن یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ماڈل کی چھاتی کو چھوا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ دوبارہ نہیں کریں گے۔لاس اینجلس کے پراسیکیوٹرز اس وقت کئی ایسے مقدمات کا جائزہ لے رہے ہیں جن میں پولیس نے ہاروی وائن سٹائن کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفتیش کی تھی اور مقدمے شروع کیے تھے۔اس کے علاوہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس بھی ہاروی وائن سٹائن کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے والے الزامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔