! راہل کی تقریر پر ہرسمت کور بادل بولیں ، آج کون سا نشہ کرکے آئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍جولائی (ایجنسی) یونین منسٹر ہرسمت کور بادل نے لوک سبھا میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی تقریر کو نشے میں دی گئی اسپیچ بتایا۔ مرکزی وزیر نے راہل گاندھی سے سوال پوچھا کہ آج کون سا نشہ کرکے آئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل نے پنجابیوں کو نشیری کہا تھا۔

مرکزی وزیر ہر سمت کور نے کہا، " میں نے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ہم کو نشیڑی بولنے والے آج کون سا نشہ کرکے آئے ہیں '۔

راہل گاندھی کے وزیر اعظم مودی سے ایوان میں گلے ملنے کو انہوں نے اسکرپٹڈ بتایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے سے لکھی ہوئی پٹ کتھا کے مطابق ہی راہل گاندھی وزیر اعظم کے گلے لگے ہیں۔

مرکزی وزیر سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ راہل نشہ کرکے آئے ہیں تو انہوں نے کہا ہاں۔

لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملہ پر مودی حکومت پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ایم نے رافیل معاہدے کے معاملے میں ملک کو گمراہ کیا اور جھوٹ بولا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...