ہریند ر پال سندھو نے وکٹوریائی اوپن کا خطاب اپنے نام کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 3:43 PM | اسپورٹس |

چنئی،16؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے ہریندر پال سندھو نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ملبورن میں پی ایس اے ٹور مقابلہ وکٹوریہ اوپن اسکواش کے فائنل میں آسٹریلیا کے نمبر ون ریکس ہیڈرک کو -11,3-11,4-11,7 12,14سے شکست دے کر دو ہفتوں کے اندر اپنا مسلسل دوسراخطاب جیت لیا۔گزشتہ ہفتے ساؤتھ آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتنے والے سندھو ایک بھی گیم گنوائے بغیر فائنل تک پہنچے تھے اور خطابی مقابلے میں بھی انہوں نے اپنی بہترین فارم جاری رکھی۔انہوں نے شروع سے اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا اور 77 منٹ تک چلے میچ میں پہلا گیم گنوانے کے باوجود جیت درج کی۔پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان طویل ریلیاں دیکھنے کو ملی، لیکن ہیڈرک آخر میں اس میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہے۔تیسری ترجیح یافتہ سندھو نے حالانکہ اس کے بعد جارحانہ رویہ اپنایا اور پھر اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔سندھو کا یہ اس سال کا چوتھا خطاب ہے۔انہوں نے کل نیدرلینڈ کے پیڈرو شوئیٹرمین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کے سرپر فیفا ورلڈ کپ کا تاج

ورلڈ کپ 2018ء کا خطاب فرانس نے آج یہاں لیزینگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا کو 4-2گول سے ہراکر جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس پر ولڈ کپ کا تاج سجا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں کھیل کے شائقین کی جانب ...

سچن ، سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،