ہانگل کے ہیرور میں ہوئے تشدد کے واقعات اور غریب مسلمانوں کی گرفتاریوں کے بعد اے پی سی آر ٹیم نے کیا ہانگل دورہ؛ ایس پی سے کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th September 2018, 9:54 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور20/ستمبر (ایس او نیوز)  ضلع ہاویری کے ہانگل تعلقہ کے ہیرور میں گنیش تہوار کے دوران ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد  کئی غریب مسلمانوں کی گرفتاریوں نیز کئی مسلمانوں کے  تشدد میں زخمی ہونے  کی اطلاعات کے بعد  اے پی سی آر (اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس) کی ایک ٹیم  ہانگل پہنچی اور متاثرہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے  حالات کا مکمل جائزہ لیا۔ اے پی سی آر ٹیم نے ہاویری پہنچ کر ضلع کے ایس پی مسٹر پرمیشور سے بھی ملاقات کی اور جیلوں میں جاکر گرفتار کئے گئے غریب مسلمانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ ٹیم نے ہاویری سرکاری اسپتال کا بھی دورہ کیا اور تشدد میں زخمی ہونے والوں کی بھی عیادت کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کیں۔

بنگلورسے اے پی سی آر کے ریاستی رکن ایڈوکیٹ عبدالسلام کی قیادت میں  وفد نے ضلع کے ایس پی پرمیشور سے ملاقات  کرتے ہوئے  پولس کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کے تعلق سے شکایت کی اور  مطالبہ کیا کہ خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور پولس نے جتنے بھی بے قصور لوگوں کو گرفتار کیا ہے، اُنہیں فوری رہا کیا جائے۔ وفد نے  اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کے تعلق سے بتایا کہ پولس نے اُن کی بے رحمی کے ساتھ   پیٹائی کی ہے ، یہاں تک کہ عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا ہے۔

ایس پی مسٹر پرمیشور نے تمام شکایتوں کو سننے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ وہ تمام واقعات کی انکوائری کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بے قصورلوگوں کو بلاوجہ گرفتار نہ کیا جائے۔انہوں نے  حاملہ  عورت کے تعلق سے بتایا کہ غالباً اُسے دھکا لگا ہوگا ورنہ پولس نے اُس کی پیٹائی نہیں کی ہے۔البتہ انہوں نے  اس بات کو قبول کیا کہ پولس اہلکاروں کی طرف سے کچھ زیادتی بھی ممکن  ہے، مگر انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس تعلق سے ضروری اقدامات اُٹھائیں گے اور ضروری کاروائی کریں گے۔

اے پی سی آر وفد میں بنگلور سے ایڈوکیٹ عبدالسلام کے ساتھ محمد فضل، چتردرگہ کے APCR صدرڈی وائی ایس پی اسحاق،  ہاویری کے APCR صدر عظمت  اللہ،  عبدالقادر، دادا پیر، ظہیر عباس و دیگر موجود تھے۔

اے پی سی آر۔ریاستی سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد نے بتایا کہ  ہانگل تعلقہ کے ہیرور میں ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد جیلوں میں بند بے قصور لوگوں کی رہائی کے لئے  ہرممکن قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔اس ضمن میں انہوں نے  ہانگل میں موجود اے پی سی آر کے  ضلعی سکریٹری   ایڈوکیٹ یاسر عرفات سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔جن کا موبائل نمبریہ ہے: 9886827691

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔