بھٹکل :حنیف آباد میں نئی سڑک کاافتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2018, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/ فروری (ایس اؤنیوز)حنیف آباد علاقہ میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں نئی سڑک کاافتتاح عمل میں آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق علاقے کے عوام کافی دنوں سے سڑک تعمیر کی مانگ کر تے رہے تھے۔جس پر توجہ دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے سرکاری امداد سے اس کی تعمیر کروائی ،جس کی لاگت 75لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

اس موقع پر عوام نے رکن اسمبلی کی تہنیت بھی کی۔ افتتاحی تقریب میں ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، مہابلیشور نائک، ہیبلے پنچایت ممبر جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، سید علی، نثار احمد رکن الدین، عمر رکن الدین ، آفتاب کولا، آصف کولا، آفتا ب دامودی ، امان اللہ کولا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...