بھٹکل کے حنیف آباد علاقے میں پانی کی شدید قلت : عوام سخت ناراض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd April 2018, 12:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/اپریل (ایس او نیوز)موسم گرما کی شدت سے انسان، مویشی ہرکوئی پریشان ہے، تپش کا پیمانہ 36ڈگری سلیس پار کررہاہے، گھروں کے اندر بیٹھے رہیں تو پنکھے سے کوئی بھی راحت نہیں مل رہی ہے، مگر یہاں سوال ہوا کا ہی نہیں ، بلکہ زندگی کے لئے ضروری پانی کا ہے، سمندر کنارے رہتے ہوئے بھی عوام پینے کے پانی کے لئے ترساں ہیں، ہرجگہ پانی کی قلت سے حلق سوکھے جارہے ہیں ۔ جانور ندی،نالوں اور سمندر کی راہ لے رہے ہیں۔

تعلقہ کے اکثر علاقوں میں کنوئیں سوکھ گئے ہیں۔ ایسے میں ڈیم کے ذریعے پائپ سے پانی سپلائی کی کہانی الگ دکھڑا سنارہی ہے۔ تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے حنیف آباد میں بورنگ کے ذریعے پانی کی قلت دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر اسی علاقے کے 40سے زائد گھروں کو پانی سپلائی نہیں کئے جانے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔ علاقے کے عوام پانی سپلائی کے لئے محکمہ کومتعلقہ رقم ادا کرکے 7برس گذر گئے لیکن پانی کا بوند انہیں مل پانے کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے بورنگ کی کھدائی ہوئی ، لیکن پانی پائپ کے ذریعے دوسری جگہ سپلائی کیاجارہاہے تو کیا پئیں بتائیے ۔

فی الحال ہماری پریشانی کو دیکھتے ہوئے حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن اور مدینہ ویلفئیر سوسائٹی ٹینکر کے ذریعے پانی سپلائی کررہے ہیں، سوال یہ ہے کہ اگر یہ ادارے بھی پانی سپلائی کرنا بند کریں تو پھر ہم کہاں جائیں ؟۔ عوام نے انتظامی معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری بیدار ہوکر ضروری اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔