حماس کے تیونسی فلائیٹ انجینیر کے قتل کی چشم کشا رپورٹ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 9:28 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ یروشلم،17؍نومبر (ایجنسی)فلسطین تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے تنظیم کی ڈرون ٹکنالوجی کے بانی تیونسی سائنسدان کے سنہ 2016ء میں پراسرار قتل کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد الزواری کو اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد‘ کے مقرر کردہ جاسوسوں نے تین مراحل پرمبنی غیرمعمولی احتیاطی منصوبہ بندی کے تحت شہید کیا ہے۔ حماس کی طرف سے طویل تحقیقی دورانیے کے بعد محمد الزواری کے قتل کے حوالے سے مفصل رپورٹ جاری کی گئی ہے۔خیال رہے کہ محمد الزواری کوسنہ 2016ء کے اوائل میں صفاقس شہر میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہرنامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ حماس نے الزواری کیقتل کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی تھی تاہم اسرائیل کی طرف سے اس واقعے پر خاموشی اختیار کی گئی تھی۔ اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے ماضی میں بھی اپنے مخالفین کو اندرون اور بیرون فلسطین اسی طرح کی بزدلانہ کاروائیوں میں قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔حماس رہ نما محمد نزال نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران محمد الزواری کے قتل کی تحقیقات پرمبنی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے الزواری کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ یہ کمیٹی طویل چھان بین کے بعد اس نتیجے تک پہنچی ہے کہ الزواری کو اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد‘ کے جاسوسوں نے شہید کیا۔ اس کے علاوہ اس کارروائی میں تیونس کے بعض مقامی ایجنٹوں کو بھی استعمال کیا گیا۔ دو ایسے ایجنٹ بھی بھرتی کیے گئے جو ایک دوسرے سے بھی واقف نہیں تھے۔ انہوں نے صحافیوں کے روپ میں الزواری کی قربت اختیار کی تھی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کے جاسوس بوسنیا کے پاسپورٹس پر تیونس میں داخل ہوئے۔ اس کیبعد انہوں نے تیونس کی ایک یونیورسٹی میں اپنے ایک ایجنٹ کی خدمات حاصل کیں جس میں الزواری تدریس کا کام بھی کرتے تھے۔خیال رہے کہ محمد الزواری نے 10 سال تک حماس کے ڈرون ساز کے طور پرکام کیا۔ انہیں حماس کے ڈرون پروگرام کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ دسمبر 2016ء بکو صفاقس شہر میں وہ اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پراندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...