عباس نے غزہ پر نئی پابندیاں عاید کردیں، مصرپر منافقت کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2018, 11:51 AM | عالمی خبریں |

رام اللہ 20مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام پر ایک نیا بم گراتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر اتھارٹی کیسربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کو جواز بنا کر علاقے پر نئی قدغنیں عاید کردی ہیں۔تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم کے صدر کی حیثیت سے میں غزہ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کررہا ہوں۔ میں نے قومی، قانونی، مالی اور دیگر نوعیت کی پابندیوں کے احکامات دیے ہیں تکہ قومی پروگرام کومحفوظ بنانے کی راہ ہموار کی جاسکے‘۔ ان کا اشارہ غزہ کی پٹی پر نئی پابندیاں مسلط کرنے کی طرف تھا۔صدر عباس نے دعویٰ کیا کہ وہ جوکچھ بھی کررہے ہیں وہ قومی پروگرام اور اعلیٰ قومی مفاد میں کررہے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ غزہ کی پٹی کیعوام ان کے اقدامات کو سمجھیں گے اور ان پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے فلسطینی تنظیموں کی طرف سے غزہ پر مزید پابندیاں عاید نہ کرنے کا مطالبہ بھی نظرانداز کردیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔محمود عباس نے ایک بار پھر وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج پرحملے کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ پر عاید کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الحمد اللہ اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج پر حملہ حماس نے کرایا۔خیال رہے کہ فلسطینی وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج کے قافلے پر پندرہ مارچ کو ان کے غزہ دورے کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں سات فراد زخمی ہوئے تھے تاہم وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف محفوظ رہے تھے۔ اس وقت بھی فلسطینی اتھارٹی نے حملے کی ذمہ داری حماس پر عاید کی تھی تاہم حماس نے فلسطینی اتھارٹی کا الزام مسترد کردیا تھا۔محمود عباس نے حماس اورجماعت کی قیادت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حماس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور سنہ 2007ء میں حماس کی بغاوت غیرآئینی تھی۔فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے عمل میں مخلص کوششوں کے بجائے مصر نے منافقانہ طرزعمل اپنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...