حماس کا دیرینہ کارکن 18سال بعد صہیونی ریاست کی قید سے رہا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:32 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 18سال تک قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری ابراہیم العباسی المعروف ابو علی کا رہائشی تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔55سالہ ابراہیم محمد خضر العباسی ابو علی بیت المقدس میں سلوان قصبے کی الحارہ کالونی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں صہیونی فوج نے 26ستمبر 1998ء کو حراست میں لیا۔81دن تک مسلسل المسکوبیہ نامی حراستی مرکز میں قید رکھا گیا جہاں اسیر پر ہولناک تشدد کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں صہیونی عدالت نے ابو علی پراسلامی تحریک مزاحمت حماس سے تعلق اور جماعت کے عسکری ونگ کے لیے سرگرمیوں کے الزام میں 18سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔ابو علی شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ اسرائیلی جیلوں میں صہیونی مظالم کے خلاف ہونے والی اسیران کی بھوک ہڑتالوں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ سنہ2000ء میں انہوں نے 31دن تک ھدریم، سنہ 2004ء میں السبع جیل میں 19دن، اسی سال النفحہ جیل میں 28دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔ وہ 15دن تک صہیونی جیل میں قید تنہائی میں بھی رہے۔سنہ 1998ء میں گرفتاری کے بعد مسلسل 6ماہ تک وہ قید تنہائی کاٹ چکے تھے۔ سنہ 2004ء میں بھی انہیں پانچ ماہ تک قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔دوران حراست ابو علی نے اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور حراست کے دوران ہی تعلیم مکمل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...