غزہ میں ستم : فلسطینی ڈاکٹر بھائی کی لاش دیکھ کر سکتے میں آ گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 12:55 PM | عالمی خبریں |

غزہ 16 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فلسطینی حکومت نے پیر کے روز غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کو "دہشت ناک قتل عام" قرار دیا۔ کارروائی میں 61 فلسطینی شہید اور 2000 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں کی جانب سے ایک فلسطینی ڈاکٹر کی تصویر گردش میں آئی ہے جو غزہ کے ایک ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اپنے بھائی کی لاش کو دیکھ کر سکتے کی حالت میں آ گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر معتصم النونو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زخمیوں کو علاج اور طبی خدمات فراہم کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اپنے بھائی معتز النونو کو سامنے دیکھ کر حیران رہ گیا۔ معتز غزہ پٹی کی اسرائیل کے ساتھ سرحد پر زخمی ہو گیا تھا اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ پیر کے روز غزہ پٹی کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینیوں کے شہادت نے عالمی برادری اور عرب دنیا میں غم و غصّے کی لہر دوڑا دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بوئنگ 737 طیاروں کے سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کی منظوری

 امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کے سافٹ ویئر کو بہتر بنانے اور پائلٹوں کی تربیت میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رپورٹ مقامی میڈیا نے دی ہے۔ دو بڑے حادثوں کے بعد کئی ممالک نے ان طیاروں کی پرواز پر روک لگا دی ہے۔

مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملہ شرمناک، دہشت گردی انتہائی مذم عمل اوربزدلانہ حرکت 

پاکستان کے معروف عالم دین اور نامور محقق مولانا مفتی تقی عثمانی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے معروف دانشور ڈاکٹر محمد منظورعالم نے کہاکہ یہ حملہ دہشت گردی اور بزدلانہ حرکت ہے جس کی کسی بھی سماج میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروئی ضروری ہے ...

اﷲ اکبراﷲ اکبرکی صداؤں سے گونج اٹھا نیوزی لینڈ حملے کے بعد پہلی نمازجمعہ کی ادائیگی ۔اجتماع میں وزیراعظم سمیت بڑی تعداد میں غیرمسلموں کی بھی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر گزشتہ جمعہ ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے خوفزدہ اور افسردہ مسلمانوں کی حوصلہ افزائی نے انسانیت میں انقلاب برپاکردیا ہے۔