حماس کا ٹرین حادثے میں مصر کے ساتھ اظہار افسوس

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2017, 7:20 PM | عالمی خبریں |

غزہ،12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں دو ٹرینوں میں ہونے والے تصادم کے باعث شہریوں کی ہلاکت  اور حادثے کیدکھ میں مصری قوم کے ساتھ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکندریہ میں اس المناک حادثے نے پوری فلسطینی قوم کو دکھی کردیا ہے۔  حماس اور فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں۔خیال رہیکہ گذشتہ روز مصر کے شہر اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے ا?پس میں ٹکرانے سے کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو بیس سیزاید زخمی ہوگئے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجلینا جولی کی عید پرعراق کے شہر موصل کے پناہ گزینوں سے ملاقات

اقوام متحدہ کی پناہ گزین کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے عراق میں دہشت گردی سے سب سے متاثرہ علاقے موصل کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے تباہ حال شہر کے بے گھر رہائشیوں کی دوبارہ اپنے گھروں میں آبادکاری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

ننگر ہار: طالبان پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

صوبہ ننگرہار میں کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماوال کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے اس حملے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان حکام نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان جنگجوؤں کے ایک اجتماع پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

جاپان میں.1 6 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

اوساکا اور اس کے گرد و نواح کا شمار جاپان کے اہم ترین صنعتی مراکز میں ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد علاقے میں واقع بیشتر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے۔جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں آنے والے 6.1شدت کے زلزلے سے اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیو جرسی: آرٹ فیسٹول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک آرٹ فیسٹول کے دوران فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ اتوار کو نیوجرسی کے شہر ٹرینٹن میں پیش آیا جہاں رات بھر جاری رہنے والے آرٹ فیسٹول کے دوران دو متحارب گروہ آپس میں لڑ پڑے۔

افغان طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی 17 جون کی رات ختم ہو رہی ہے جس کے بعد طالبان کی کارروائیاں ...

ترک فوج کی عراق میں بمباری، 35 کرد جنگجو ہلاک

ترکی کی مسلح فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے جبل قندیل میں کرد علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی "PKK" کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 35 کرد باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔