ہلیال: ٹیپو کی تصویر مسخ کرنے کا معاملہ۔ ملزم گروناتھ تورلیکر کو پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th November 2018, 2:20 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال 12؍نومبر (ایس او نیوز) ٹیپو سلطان جینتی کے حوالے سے تقریب کے موقع پرٹیپو کی تصویر مسخ کرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس کے ملزم گروناتھ شیواجی تورلیکر کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

گروناتھ تورلیکر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے فیس بک پیج پر ٹیپو سلطان کی مسخ شدہ تصویر پوسٹ کی تھی جس سے مذہبی جذبات مجروح ہورہے تھے اور فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا مل رہی تھی۔اتوار کے دن ملزم تورلیکر کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے سرسی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔