ہلیال: شیواجی کی مورتی نصب کرنے پر ہنگامہ۔ پولیس کا ہلکا لاٹھی چارج۔ حالات کشیدہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2018, 12:39 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال20؍ستمبر (ایس او نیوز)شہر کے تاریخی قلعہ روڈ پر واقع عمارت کے سامنے کسی محکمے یا پولیس کی اجازت کے بغیرآدھی رات کے وقت شیواجی کی مورتی نصب کرنے پر ہنگامہ ہوگیا اور مشتعل ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔جس کے دوران مقامی پی ایس آئی آنند مورتی کو بھی معمولی چوٹیں آنے کی خبر ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس طرح بغیر اجازت مورتی نصب کرنے کی تیاری دیکھتے ہوئے پولیس نے اعتراض جتایا تو وہاں پر جمع ہونے والے ہجوم اور پولیس کے درمیان بحث و مباحثہ شروع ہوگیا۔پولیس کی مخالفت کے باوجود بسون گلی، مہاویر گلی، گرام دیوی گلی، شیٹی گلی اور آزاد روڈ کے سیکڑوں لوگوں نے گھوڑے پر سوار شیواجی کی تقریبا1000کلو گرام وزنی مورتی اوڈچمّا مندر کے احاطے سے قلعہ روڈ کے متعلقہ مقام تک لاکر رات 1بجے وہاں نصب کرکے ہی دم لیا۔

کہتے ہیں کہ گزشتہ ایک سال سے اس مقام پر شیواجی کی مورتی نصب کرنے کا منصوبہ چل رہاتھا۔ متعلقہ محکمہ جات سے اجازت دینے کی اپیل بھی کی گئی تھی۔لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وہاں مورتی نصب کرنے کی باضابطہ اجازت نہیں دی گئی تھی۔اس پس منظر میں تقریباً 6مہینے قبل 3لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی یہ مورتی کل آدھی رات کو زور زبردستی کے ساتھ نصب کردی گئی۔

تحصیلدار ودیا دھر گولگولی کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے نو آبجکشن کی تحریر کے بغیر اور عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے کے لوگوں نے مورتی نصب کردی ہے ، اس سلسلے میں انہوں نے اپنی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی ہے۔جبکہ ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ نے بتایا کہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چونکہ یہ مذہبی جذبات سے جڑا ہوامعاملہ ہے اس لئے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے سلسلے میں غور کیا جارہا ہے۔ اس معاملے پر اعلیٰ افسران کی توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

لاٹھی چارج اور ا س کے بعدبدلتے حالات کو دیکھ کر پولیس نے تمام علاقوں میں حفاظتی بندوبست بڑھا دیا ہے۔ احتیاط کے طور ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس کی ٹکڑیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل ایس پی اور ڈی وائی ایس پی شہر میں قیام کرتے ہوئے حالات کی نگرانی کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔