ہلیال کے جگل بیٹ میں لاکھوں روپئے مالیت کی سیسم اور ساگوانی لکڑیاں ضبط
ہلیال :یکم دسمبر(ایس اؤنیوز)پک اپ سواری کے ذریعے سیسم اور ساگوانی کی لکڑیوں کو غیرقانونی طورپر سپلائی کئے جانے کے دوران چھاپہ مارکر لاکھوں روپئے مالیت کی لکڑیوں کو محکمہ فاریسٹ والوں نے ضبط کرنے کا واقعہ جگل بیٹ میں پیش آیاہے۔
ہلیال ڈی سی ایف ڈاکٹر ایس رمیش کی رہنمائی میں جگل بیٹ کے اے سی ایف کوری وی ٹی ، آر ایف اؤ مہیش ہیرے مٹھ کی قیادت میں کارروائی انجام دی گئی ۔ کارروائی میں ڈی وائی آر ایف اؤ سنیل جگدال ، دیپک بھنڈاری ، سنیل چوہان، امیت سنکی، پرشانت اکشھیر ساگر، ملپا وڈر، شیوانند ، ناگراج اور دیگر عملہ شریک تھا۔ ضبط کی گئی سواری اور لکڑیوں کی قیمت اندازاً ڈھائی لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔