انتخابی خلاف ورزی کے خلاف ’سی۔ وزل ‘پر شکایت درج کریں تو 30منٹ میں کارروائی : 1950ٹول فری نمبر پر شناختی کارڈ اورالیکشن  کی مکمل جانکاری دستیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2019, 6:27 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:25؍مارچ (ایس او نیوز) انتخابات کے دوران انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہونے پر یا الیکشن کے متعلق عوام ’سی ۔وزل ایپ ‘ کے ذریعے اپنی شکایات  رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ شکایت درج کرنے کے صرف 30منٹ میں کارروائی کے لئے عملے کو نامزد کیاگیا ہے۔ ہلیال ودھان سبھا حلقہ کے معاون الیکشن  کمشنرپُٹُّو سوامی ، تحصیلدار شیوانند اُلا گڈّی،ڈانڈیلی کے تحصیلدار چامراج پاٹل، گریڈ 2تحصیلدار بی کے رتناکر اور الیکشن شرستہ دار اننت نے یہ جانکاری دی ۔

 اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے الیکشن آفیسران نے بتایا کہ رائے دہندگان (ووٹرس) کو اپنے شناختی کارڈ ، بوتھ نمبر، ووٹر نمبر شمار سمیت دیگر معلومات کے لئے ضلع سطح پر ٹول فری نمبر 1950پر رابطہ کرکے جانکاری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ تحصیلدار دفتر اور دیگر محکمہ جات کے عملے کو الیکشن کےکاموں کے لئے نامزد کئے کیا گیا ہے۔

چک پوسٹوں کے ذریعے نگرانی : انتخابی ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی کی نگرانی کے لئے وی وی ٹی ، وی ایس ٹی اور ایس ایس ٹی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ ضلع کے مختلف جگہوں پر چک پوسٹوں کا قیام کیاگیا ہے۔ کئی ایک حساس بوتھوں کی نشاندھی کرتے ہوئے  محکمہ  پولس کی جانبسے مناسب حفاظتی   انتظامات کئے گئے ہیں۔

انتخابی امیدواروں کے اخراجات پر نگاہ رکھنے کے لئے بھی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔اسی طرح تحصیلدار دفتر کے کنڑول روم کے ذریعےٹی وی پر نشر ہونے والی اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی نگرانی کے لئے بھی عملے کونامزد کیاگیا ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ہر پولنگ بوتھ پر سہولیات کا انتظام کیاگیا ہے۔

ہلیال جوئیڈا ودھان سبھا حلقہ میں ڈانڈیلی تعلقہ بھی شامل ہے، جوئیڈا میں 60پولنگ بوتھ ،20793مرد اور 20644خاتون ووٹر سمیت کل 41437رائے دہندگان ہیں۔ ہلیال تعلقہ میں 157پولنگ بوتھ، 66071مرداور63716خاتون رائے دہندگان سمیت کل 129788ووٹرس ہیں۔ حالیہ منائی گئی ووٹررجسٹریشن مہم کے تحت 497نئے نوجوان ووٹرس نے اپنانام درج کروائے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی