ہلیال :مرکزی وزیر حلف لینےکے دوران لی ہوئی قسم بھول گئے ہیں ، باہمی منافرت کے بیانات قابل مذمت : دیش پانڈے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 7:07 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ٹیپو سلطان جینتی کو لے کر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے اور رکن پارلیمان پرہلاد جوشی کے بیانات کو اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے جمہوری نظام کے خلاف قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

22اکتوبرکو ہلیال میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہاکہ اننت کمار ہیگڈے مرکزی وزیر کا حلف لیتے ہوئے دستور پر ایمان ، اعتماد رکھتے ہوئے اسی کے مطابق عمل کرنے کی قسم کھا کر حلف لیا ہے شاید وہ قسم بھول گئےہیں۔ سماجی مساوات اور بھائی چارگی کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہےاسی لئے طبقاتی کشمکش کے بیانات جاری کرنا قابل مذمت ہے۔

ہم سب ایک ہی ماں کے بچوں کی طرح آپسی پیار ومحبت ، باہمی اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنی چاہئے، ہماری ہندو تہذیب ’’سروے جنا سکھینو بھونتو‘‘کی تعلیم دیتی ہے ۔ تمام دھرم والوں کو انسانی تعلقات کی پاسداری کرنی چاہئے۔ لیکن طبقات کے درمیان آپسی منافرت پھیلانے کے بیانات دینا ٹھیک نہیں ہونےکی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں ودھا ن پریشد کے ممبر ایس ایل گھوٹنیکر، ضلع وقف بورڈ صدر قیم مگد، بلاک کانگریس صدر سبھاش کوریکر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...