ہلیال میں امبیڈکر بھون کی تعمیر کا تنازعہ :دلت محاذ نے دی ہلیال بند کی آواز؛ بند مکمل کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th May 2017, 12:39 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:18/مئی (ایس اؤنیوز)بلدیہ کی طرف سے مجوزہ امبیڈکر بھون کی تعمیر کے لئے اندرانگر علاقہ میں ہی زمین فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر دلت محاذ کی طرف سے 17مئی کو اعلان کردہ ’’ہلیال بند ‘‘ مکمل کامیا ب رہا۔

امبیڈکر بھون کی تعمیر کے لئے اندرانگر علاقہ میں زمین مہیا کرنے کی مانگ لے کر 10مئی سے دلت محاذہڑتال پر تھا، انہوں نے  تحصیلدار دفتر کے سامنے شیواجی سرکل پر 10 مئی سے دھرنا دے رکھا تھا،  لیکن ہلیال بلدیہ کے صدر، ممبران ،ضلع ڈپٹی کمشنر یا کوئی بھی اعلیٰ افسر نے جائے ہڑتال پر پہنچ کر اُن سے  ملاقات نہیں کی اور اُن کے مطالبوں کے متعلق کوئی بات چیت نہ کرتے ہوئے ہڑتال کو نظر انداز  کرنے کی کوشش کی، جس پر  محاذ نے بند کا اعلان کیا تھا۔ 17مئی کو بند کے دوران شہر میں دکانیں ،ہوٹلیں سب کچھ بند رہیں ،  جس کی وجہ سے شہر کا پورا نظام ٹھپ پڑگیا۔ بند کے موقع پر کوئی بیوپار بھی نہیں ہوا۔ البتہ سرکاری اور امدادی دفاتر ، بینک ، اسپتال اور دوائیوں کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں۔

احتجاجیوں نے صبح سویرے ہی ریلی کا اہتمام کیا ۔ اس کے بعد شہر کے اہم راستوں سے بائک ریلی نکالتے ہوئے جائے ہڑتال پر پہنچے ، جہاں محاذ کے صدر چندرکانت کدرولی نے احتجاجی بھاشن دیا۔

خیال رہے کہ ہلیال شہر میں پسماندہ اور پچھڑے طبقات کی کالونی سے متصل 20گنٹہ زمین پر امبیڈکر بھون کی تعمیر کے لئے محکمہ سماجی فلاح وبہبودی نے 1کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ اندرانگر کے موریا ہوٹل کے پاس ہی بھون کی تعمیر کے لئے زمین دستیاب ہونے کے باوجود بلدیہ شہر کے نواحی علاقہ گڈناپور بلاک نمبر 36پر امبیڈکر بھون کے لئے زمین مہیا کی ہے۔ دلت محاذ نےبلدیہ کے فیصلے پر اعتراض جتاتے ہوئے اندرانگر علاقے میں ہی دستیاب زمین پر بھون کی تعمیر کا مطالبہ لے کر دلت تنظیم محاذ احتجاج کررہا ہے ۔دھرنا دینے سے جب بات نہیں بنی تو انہوں نے  بند کا اعلان کیا تھا۔

احتجاج کے موقع پر  محاذ کے ہنومنت تلوار، ماروتی کلبھاوی، آنند میتری، یلپا ہونجی، میگھ راج میتری ، ایرنا وڈر، ماروتی ، رامو، سنتوش، منجوناتھ چلوادی ، پرکاش، شنموکھ چلوادی، پوترا میتری، ولاس کنگلی وغیرہ پیش پیش  تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی