شامی افواج کی درندگی پر ’ظل الٰہی ‘ بھی بول پڑے ،شامی فوج نے کلورین گیس استعمال کی، ثبوت موجود: نکی ہیلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2018, 12:10 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 6فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)شام کے تنازع کو زیر غور لانے کے لیے پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، ایسے میں جب ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کی نئی رپورٹیں نمودار ہوئی ہیں۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے کونسل کے ارکان کو بتایا کہ ’’ہمارے پاس ایسی رپورٹیں موجود ہیں کہ بشار الاسد کی حکومت نے حالیہ ہفتوں کے دوران اپنے ہی عوام کے خلاف کلورین گیس استعمال کی، کَل بھی ایسا کیا گیا‘‘۔بقول اْن کے ’’درجنوں متاثرین نے اِس بات کا ثبوت پیش کیا ہے‘‘۔شام میں طبی گروپ اور امدادی کارکنان نے رپورٹیں دی ہیں کہ متعدد شہریوں کے جسم پر کلورین گیس کے نشانات دیکھے گئے ہیں، جن میں سانس لینے میں دقت اور کپڑوں سے کلورین گیس کی بو شامل ہے، جس سے قبل رات گئے صوبہ ادلب کے سراقب قصبے پر کیمیائی گیس کے حملے کی رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔شہری دفاع کے گروپ، ’وائٹ ہیلمٹس‘ سے تعلق رکھنے والے، رضی سعاد نے رائٹرز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کیمیائی گیس ہیلی کاپٹروں کے بیرلز سے نیچے گرائی گئی۔ ادلب باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ ہے، جو کشیدگی سے پاک چار زونز میں سے ایک ہے۔تاہم، ایسے میں جب باغیوں کے زیر قبضہ اس ٹھکانے کو واگزار کرانے کے لیے شامی فوج، جسے روسی جیٹ طیاروں اور ایران کی حامی ملیشیاؤں کی مدد حاصل ہے، وہاں دسمبر سے اب تک سنگین لڑائی جاری رہی ہے۔ہفتے کے روز، وہاں باغیوں نے ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرایا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...