ایچ اے ایل ایرپورٹ کا شہری خدمات کیلئے استعمال جلد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ میں دن بدن طیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ٹریفک کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے شہر میں ایک اور ایرپورٹ کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ اسی لئے ایچ اے ایل کے پرانے ایرپورٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی بات چیت جاری ہے۔اگلے چند ماہ میں دیسی اڑانوں کیلئے اس ایرپورٹ کا استعمال کیا جاسکتاہے۔ یہ بات آج ایچ اے ایل کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ٹی سورنا راجو نے بتائی۔انہوں نے کہاکہ عرصۂ دراز سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ ایچ اے ایل ایرپورٹ کو داخلی اڑانوں کیلئے استعمال میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ سے بات چیت جاری رہی۔ اگلے چند ماہ میں ایچ اے ایل ایرپورٹ سے داخلی اڑانوں کی اجازت ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ جس وقت بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ کی شروعات کی گئی تھی، اس وقت حکومت ہند کے ساتھ ایرپورٹ کی تعمیر کرنے والے جی ایم آر گروپ نے ایک معاہدہ کیا تھاکہ 25سال تک موجودہ ایرپورٹ کے 150کلومیٹر کے دائرہ میں کوئی اور ایرپورٹ نہیں تعمیر کیا جائے گا۔ہائی کورٹ نے بھی اس معاہدے میں کوئی مداخلت کرنے سے انکا رکردیا ۔ تاہم بڑھتی ہوئی فضائی ٹریفک اور سڑکوں کے بہتر نیٹ ورک کی ضروریات سے پریشان موجودہ ایرپورٹ حکام نے ایچ اے ایل ایرپورٹ کے استعمال کی ضرورت محسوس کی ہے، اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے ، انہیں توقع ہے کہ ایچ اے ایل کو اس میں کامیابی ملے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ایچ اے ایل کو جنگی طیاروں جاگوار، سخوئی اور تیجس سمیت دیگر اہم طیاروں کی تیاری کے آرڈرس ملے ہیں۔ 2019-20 تک 222 سخوئی طیارے تیار کئے جائیں گے۔ جبکہ ہندوستانی فضائیہ میں تین تیجس طیارے شامل کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے مگ طیارے کو مکمل کرنے کا بھی ایک آرڈر ایچ اے ایل کو ملا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...