عازمین حج سفر کاہر لمحہ عبادت میں گزاریں ایک روزہ تربیتی کیمپ میں وزیر برائے حج الحاج روشن بیگ کاخطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے روانہ ہونے والے بنگلورشہری اور دیہی اضلاع کے عازمین حج کے لئے پیالس گراؤنڈ کے ٹینس پویلین میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیاگیا۔ آج صبح ریاستی وزیر برائے حج وشہری ترقیات الحاج،آر روشن بیگ نے اپنے خطاب میں عازمین حج بیت اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مبارک سفر کے دوران عازمین ہر لمحہ عبادت میں گزارتے ہوئے اپنے مقصد کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ جناب روشن بیگ نے عازمین سے گزارش کی کہ حج کیمپ اور بنگلور انٹرنیشنل ایر پورٹ پر قائم حج ٹرمنل میں انہیں دستیاب سہولتوں کا بھرپور استفادہ کریں اور ہمہ وقت ان کی خدمت کے لئے مستعد رضاکاروں کے حق میں خصوصی دعافرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ان کی یہ دلی تمنارہی ہے کہ حاجیوں کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائے اور اللہ کے مہمان بن کر سرزمین حجاز جانے والے تمام افراد کو اچھی سے اچھی خدمت کے ساتھ ان کی دعائیں لے کر روانہ کیا جائے ۔وزیر حج نے وقت کی پابندی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک حاجی کی تاخیر سے بھی تمام حاجیوں کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے ، انہوں نے عازمین سے گزارش کی کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران وہاں کے قوانین کا پاس ولحاظ رکھیں ورنہ ان کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز یہاں مل سکتی ہے لیکن حرمین شریفین کے اندر گزار نے والے لمحات نہیں مل سکتے۔ اس لئے عازمین وقت کی قدر کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں وقت گزاریں۔ انہوں نے عازمین سے گزارش کی کہ وہ ایسی چیز نہ خریدیں جس پر کسٹم افسر اعتراض کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ایر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جو ہدایات دی گئی ہیں اس پر عمل کرتے ہوئے اپنے لگیج کو حد سے زیادہ لانے کی کوشش نہ کریں۔ اس موقع پر تربیتی خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد لطف اللہ صاحب رشادی خطیب وامام مسجد قادریہ نے کہا کہ اللہ رب العزت نے جن بندوں کو منتخب کیاہے وہ امسال اس کے گھر حاضری کے لئے روانہ ہورہے ہیں، کسی بھی شہنشاہ کے دربار میں جانے کے لئے جس ادب کا اہتمام کیاجاتا ہے اس سے بھی کہیں اور زیادہ تمام جہانوں کے مالک کے دربار میں حاضری کا شرف پانے والے عازمین کو ادب واحترام کا لحاظ رکھنا چاہئے۔ یہ یقینی بنائیں کہ ہماری کوئی بھی کوتاہی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب نہ بنے، ہمارا ہر عمل اللہ کی رضا کے لئے ہو، انہوں نے سفر کی شروعات، عمرہ کی ادائیگی، مناسک حج کی تکمیل، قربانی، مدینہ طیبہ کی زیارت اور دیگر اعمال کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ اس موقع پر وظیفہ یاب کے اے ایس افسر سیداعجاز احمد نے سفر حج کے متعلق جانکاری اور سعودی عرب میں قیام، سفر ، حرم شریف کی زیارت، منیٰ، مزدلفہ، عرفات وغیرہ میں حاصل سہولتیں اور دیگر امور پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کے پرنسپل سکریٹری محمد محسن آئی اے ایس نے وزیراعلیٰ سدارامیا کی جانب سے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اورگزارش کی کہ تربیت میں جو کچھ بھی بتایا جارہاہے اس کو ذہن میں رکھ کر اپنے سفر کو کامیاب بنائیں اور ریاست اور وطن کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کریں ۔ اس موقع پر نوجوان قائد آر رومان بیگ، آئی ایم اے کے ڈائرکٹر نظام،حج کمیٹی کے اراکین ایم ایس ارشد،ثناء اللہ، حج کمیٹی کے ایکزی کیٹیو افسر سرفراز خان اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...