حجاج کرام کے بارھویں قافلے کی شہر واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) سفر حج بیت اﷲ پر روانہ ہونے والے حجاج کرام کا بارھواں قافلہ آج صبح بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ لوٹ آیا۔ مدینہ منورہ سے سعودی ایر لائنز کی فلائٹ ایس وی 5930 صبح 10-10بجے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچی جس میں 296 حجاج کرام سوار تھے۔ ایرپورٹ پر حجاج کرام کی آمد کے بعد ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین ورکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے ان کا استقبال کیا۔ ان تمام حجاج کرام نے مدینہ منورہ ایرپورٹ پر چیک ان لگیج کے دوران 598 بیاگ لگیج کے لئے دئے تھے، لیکن تکنیکی خرابی کے سبب صرف 406 بیاگ ہی بنگلور پہنچے ہیں ، باقی 192 بیاگوں جو 94حجاج کرام کے ہیں بنگلور نہیں پہنچے۔ فلائٹ کی آمد کے بعد جب لگیج کے بیاگ کنویر بیلٹ پر آنے لگے تو کافی دیر کے بعد بھی لگیج نہ ملنے پر حجاج کرام پریشان ہوئے تو فوری طور پر جناب روشن بیگ کی ہدایت پر سعودی ایر لائنز کے حکام سے رابطہ کیاگیا۔ اور ان لاپتہ بیگوں کے بارے میں دریافت کیاگیا، فوری طور پر سعودی ایر لائنز کے حکام نے مدینہ ایر پورٹ رابطہ کرنے کے بعد بتایاکہ 192 لگیج بیاگوں تکنیکی خرابی کے سبب مدینہ ایرپورٹ پر ہی رہ گئے ہیں ، جلد از جلد انہیں بنگلور لاکر حجاج کرام کے ٹھکانوں تک سعودی ایر لائنز کی طرف سے ہی پہنچائے جائیں گے۔ ریاستی حج کمیٹی کے نوڈل افسر سید اعجاز احمد نے بتایاکہ دوتین دنوں تک اس لگیج کے بنگلور لوٹنے کی توقع ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔ 

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، 17 سالہ لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام

خود کو ملک کی سب سے ’سنسکاری‘ پارٹی کہنے والی بی جے پی کے لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رواں سال 2 فروری ...