وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں شب گزاری کے بعد اب عازمین حج کے منیٰ پہنچنے کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2018, 11:45 AM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،21؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کل یعنی نو ذی الحجہ کو وقوف عرفہ کی ادائیگی اور پھر رات بھر مزدلفہ میں قیام کرنے کے بعد حجاج کرام آج فجر کی نماز کے بعد مزدلفہ سے واپس منی پہنچ رہے ہیں۔ میدان عرفات میں وقوف کے دوران عازمین حج نے مسلسل تکبیر وتہلیل میں وقت گزارا۔ وہ رو رو کر اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے اور اپنے اہل خانہ اور ملک کی خوشحالی کی دعائیں کرتے رہے۔ غروب آفتاب کے بعد سارے عازمین حج مزدلفہ روانہ ہو گئے۔ مزدلفہ پہنچنے کا یہ سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔

عازمین حج نے رات بھر مزدلفہ میں قیام کیا اور یہاں بھی وہ ذکر واذکار میں زیادہ تر وقت مصروف رہے۔ یہاں انہوں نے بڑے شیطان کو علامتی طور پر مارنے کے لئے کنکریاں چنیں۔ فجر کی نماز کے بعد اب وہ منی کی جانب گامزن ہوئے اور اب وہاں پہنچ رہے ہیں۔ مزدلفہ سے منی کا فاصلہ تقریباً نو کلومیٹر ہے۔

آج یعنی دس ذی الحجہ کو سنت ابراہیمی کے ساتھ عید قرباں منائی جا رہی ہے۔ حجاج دوبارہ منی پہنچنے کے بعد پہلے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی کی رسم پوری ہو جانے کے بعد عازمین اپنے سروں کے بال منڈوا کر یا کتروا کر احرام کھول دیں گے اور عام کپڑوں میں مکہ معظمہ جائیں گے۔

یہاں وہ طواف افاضہ کریں گے جن میں خانہ کعبہ کا سات مرتبہ طواف اور صفا ومروہ کی سات مرتبہ سعی کرنا شامل ہے۔ طواف افاضہ  حج کے رکن میں سے ہے۔ اس کے بعد پھر وہ منی واپس آ جائیں گے۔ ان مناسک کے بعد بھی عازمین مزید دو یاتین راتیں منی میں ہی گزاریں گے۔

دریں اثنا،اب تک مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ اس موقع پر حکومت سعودی عرب نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ ہیلی کاپٹروں سے نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...