عازمین حج کا چھٹواں قافلہ شہر گلستان سے رخصت ہوا، حج بھون میں عازمین حج کیلئے انتظامات ملک بھر میں مثالی: واسو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th August 2017, 1:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:12/ اگست(ایس او نیوز) شہر بنگلور کے حج بھون سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بھی رات 12-40 بجے 340 عازمین پر مشتمل قافلہ رخصت ہوا۔ اب تک چھ قافلے بنگلور سے جدہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ عازمین حج کی روانگی کیلئے حج بھون اور کیمپے گوڈا انٹرنیشنل حج ٹرمینل میں حسب معمول انتظامات کئے گئے ہیں۔ جن کی نگرانی وزیر شہری ترقیات وحج اور ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین جناب روشن بیگ ، حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان ، حج کیمپ کے چیف والینٹر رومان بیگ اور ان کے ساتھ کام کرنے والے حج کمیٹی کے تمام اراکین اور تقریباً پانچ سو رضاکار کررہے ہیں۔ کل شام شہر بھر میں موسلادھار بارش کے سبب جہاں ٹریفک کا نظام پوری طرح درہم برہم رہا اس کے درمیا ن ہی حج بھون سے عازمین حج کے بسوں کی بروقت روانگی کا اہتمام کیاگیا۔ کل عازمین حج کو وداع کرنے والوں میں آئی ایم اے کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد منصور خان ، میسور کے چامراج اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی واسو اور دیگر اہم شخصیات موجود رہیں۔ مسجد قادریہ کے خطیب وامام مولانا محمد لطف اﷲ مظہر رشادی کی دعا کے ساتھ عازمین حج کی بسوں نے ایرپورٹ کی طرف اپنا سفر لبیک اللہم لبیک کے نعروں کے ساتھ شروع کیا۔ حج کیمپ کا معائنہ کرنے آئے ہوئے مسٹر واسو نے یہاں کے انتظامات کو سراہا اور حج بھون میں جناب روشن بیگ کی سرپرستی میں ہونے والے انتظامات کو سارے ملک کیلئے ایک مثال قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے عازمین حج سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ریاست کرناٹک اور وطن عزیز کی ترقی ،خوشحالی اور امن وامان کیلئے مقامات مقدسہ پر دعا کرنے کی گذارش کی ۔ شدید بارش کے باوجود عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا نظارہ کرنے چھتریاں اور رین کوٹ پہن کر ان کے رشتہ دار حج بھون کے صحن میں جمع رہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔