حج درخواست فارموں کا داخلہ 15؍ نومبر سے 7؍ دسمبر تک:حج کمیٹی آف انڈیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 8:37 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،13؍نومبر(ایس او نیوز) 2018 کے سفر حج بیت اﷲ کیلئے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ روان ہونے کے خواہشمند حضرات 15؍ نومبر سے اپنی درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔ کل مرکزی وزارت اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 2018ء کے حج پروگرام کے اعلان کے بعد ریاست میں بھی حج کے پروگرام کی تکمیل کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں۔ کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے نوڈل آفیسر سید اعجاز احمد نے ایک اخباری بیان میں اطلاع دی ہے کہ 15 ؍ نومبر سے دفتر ریاستی حج کمیٹی نمبر 84Aرچمنڈ روڈ بنگلور 25- میں مفت تقسیم کئے جائیں گے یا پھر ان فارمس کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ پر شدہ فارمس 15؍ نومبر سے 7؍ دسمبر 2017 تک حج کمیٹی دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر درخواست فارمس آن لائن بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ فارم پر کرنے سے پہلے تمام ضوابط غور سے پڑھ لیں۔ ان ضوابط کے مطابق فارم پر کرکے جمع کریں۔ انہوں نے عازمین سے گذارش کی ہے کہ وہ قربانی کے کوپنس حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دیں ، کیونکہ اکثردیکھا گیا ہے کہ عازمین اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے قربانی کی سہولت کے انتخاب کو لے کر مباحثوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ آئندہ اس طرح کی صورت نہ رہے اسی لئے درخواستیں جمع کرتے وقت ہی اپنا فیصلہ کرلیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...