میرٹھ ،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جمعیت علماء ہند میرٹھ کی جانب سے میرٹھ میں خواتین عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی تربیتی سیشن کے لئے خاص طور پر ارکان حج اور سفر حج کے دوران برتی جانے والی احتیاط کی مکمّل معلومات رکھنے والی عالمہ کو مدعو کیا گیا تھا ، جنہوں نے ارکان حج کے علاوہ خواتین کو دیگر اہم معلومات بھی فراہم کرائیں۔
خیال رہے کہ سفر حج سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مختلف شہروں میں حج تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، تاہم خواتین کے لئے الگ سے کسی کیمپ کا اہتمام نہیں کیا جاتا ہے۔ مرد وں کے ساتھ منعقد ہونے والے ان کیمپوں میں کئی مرتبہ خواتین اپنے سوالات کا جواب حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتی ہیں۔سفر حج سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مختلف شہروں میں حج تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، تاہم خواتین کے لئے الگ سے کسی کیمپ کا اہتمام نہیں کیا جاتا ہے۔
ایسے میں مختلف سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے کئی شہروں میں علاحدہ سے خواتین عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں معلمہ ارکان حج کی معلومات کے علاوہ خواتین کے سوالات سے متعلق اہم جانکاریاں بھی فراہم کراتی ہیں۔