حج 2018 : 14 جولائی سے شروع ہوگا عازمین کی روانگی کا سلسلہ ، ان ریاستوں کے عازمین دہلی سے ہوں گے روانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)حج بیت اللہ2018کے لیے عازمین حج کی روانگی کے پہلے مرحلے میں ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ٹرمنل 2۔ سے دہلی اور دیگر چھ ریاستوں اتر پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش،چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں کشمیر کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آئندہ 14 جولائی 2018 سے شروع ہو جائے گا۔یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی۔

اس موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے تمام ریاستوں کے عازمین حج کے عارضی قیام کے لیے دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان اور مسجد و درگاہ فیض الٰہی میں تمام تر ضروری سہولیات پر مشتمل کیمپ کا افتتاح 12 جولائی 2018کو رات8بجے حمدو نعت اور اسلامی تاریخ و روایات اور موضوعات پر مشتمل نظمیہ مشاعرہ سے ہوگا ، جس میں دہلی اور بیرونی دہلی کے معروف شعرا اپنے روح پرور کلام اور تخلیقات پیش کریں گے۔

اس موقع پر دہلی کی مختلف علمی و ادبی ، سماجی ومذہبی اور ملی تنظیموں و اداروں کے نمائندگان کے علاوہ معروف شخصیات نیز ائمہ و مدارس و مساجد کے ذمہ داران حضرات کو مدعو کیا گیا ہے۔تقریب میں حکومت دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر محصولات، حکومت دہلی کیلاش گہلوت مشاعرہ کی شمع افروزی کریں گے جبکہ مہمان اعزازی محبوب علی قیصر، ایم پی و چیئرمین حج کمیٹی آف انڈیا اور عمران حسین وزیر خوراک و رسد، حکومت دہلی ہوں گے۔مشاعرہ کی صدارت دہلی کے بزرگ شاعروقار مانوی کریں گے۔ افتتاحی کلمات پروفیسر شہپر رسول، وائس چیئرمین دہلی اردو اکادمی پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض کی انجام دہی معین شاداب کریں گے۔

واضح ہوکہ اس سال دہلی سے تقریباً 20000عازمین کل48پروازوں سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر کے لیے روانہ ہوں گے ، جس کا سلسلہ 14 جولائی سے شروع ہوکر28 جولائی تک جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...