حج کا معاملہ مسلمانوں پر چھوڑ دیا جائے،صرف حج سبسڈی روکناامتیازی سلوک،امرناتھ اورکیلاش میں بھی دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے: پاپولر فرنٹ آف انڈیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 9:41 PM | ملکی خبریں |


نئی دہلی، 19؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت کے ذریعہ حج سبسڈی ختم کیے جانے پر، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سینٹرل سیکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مذہبی معاملات کو ان کے ماننے والوں پر چھوڑ دے اور ملک و بیرون ملک مختلف مذہبی اعمال پر دی جانے والی تمام مراعات کو ختم کرے۔دہائیوں سے حج پر دی جانے والی سبسڈی کو اس طرح اچانک ختم کر دینا کئی سوال کھڑے کرتا ہے۔ مسلمانوں کو یہ قبول کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہوگا کہ حج کوئی ایسا عمل نہیں ہے جسے کسی دوسرے کے مالی تعاون سے ادا کیا جائے۔ بہرحال، جس طریقے سے حج سبسڈی کو عمل میں لایا گیا، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔ سفر حج پر ایئر انڈیا کی اجارہ داری کے ساتھ سبسڈی کا کوئی معنیٰ باقی نہیں رہتا۔ سالوں سے، حکومت حجاج کرام سے سبسڈی کے باوجود بہت زیادہ رقم وصول کرتی رہی ہے۔ ایک بار اسفار حج سے ایئر انڈیا کی اجارہ داری اور حکومت کا کنٹرول ختم ہو جائیں، تو حج کا خرچ سبسڈی کے ساتھ ہونے والے خرچ سے بھی کم ہو جائے گا۔ لہٰذا حکومت حجاج کرام کا استحصال کرنے میں ایئر انڈیا کی مدد کرنا بند کرے اور یہی خدمات کم قیمت پر دے سکنے والی دیگر ایئرلائن کمپنیوں کو اس میں شامل کرے۔حکومت اپنے فیصلے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ پیش کر رہی ہے۔ لیکن عوام حکومت کے اس دعوے کو فوری طور پر کیسے تسلیم کر سکتے ہیں، جبکہ کورٹ کے دیگر کئی اہم احکامات کو عمل میں لانے کے لئے حکومت نے کبھی ایسی چستی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ مزید برآں، یہ وضاحت بھی اب تک نہیں دی گئی کہ صرف حج سبسڈی کو ہی اچانک کیوں ختم کیاگیا، جبکہ کمبھ میلے، امرناتھ، کیلاش وغیرہ جیسے کئی مذہبی اعمال میں ابھی بھی مالی تعاون دیا جا رہا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ پوری طرح سے امتیازی اور تفریقی ہے۔ لہٰذا، پاپولر فرنٹ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ مرکزی حکومت حج سبسڈی کے ساتھ تمام مذہبی معاملات میں دی جانے والی تمام مالی امداد کو بھی ختم کرنے لئے فوری اقدامات کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...