حجاج کرام کے قافلوں کی واپسی کا آغاز،روشن بیگ نے ایئر پورٹ حج ٹرمینل پر انتظامات کا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 9:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20 ستمبر (ایس او نیوز) امسال سفر حج بیت اللہ کیلئے بنگلورو سے روانہ ہوئے حجاج کرام کی سعادت حج سے سرفراز ہونے کے بعد واپسی کا سلسلہ کل سے شروع ہوجائیگا۔ حجاج کرام کی واپسی کیلئے شہر کے بنگلور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متصل قائم حج ٹرمینل میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آج وزیر شہری ترقیات و حج اور ریاستی حج کمیٹی چیرمین جناب روشن بیگ نے اس ٹرمینل میں اعلیٰ حکام کے ساتھ تمام تیاریوں کا جائزہ لیا اور ان میں آخری لمحات میں درکار صلاحات کے متعلق نہ صرف مشورے لئے بلکہ ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آج حج ٹرمینل میں جناب روشن بیگ نے حج انتظامات کے چیف والینٹر آر رومان بیگ اور حج کمیٹی افسران و اراکین کے ہمراہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا، ایئر انڈیا، کسٹمز، امگریشن، ائیر پورٹ سکیوریٹی کیلئے ذمہ دار سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی یس یف) لگیج ہینڈلنگ کیلئے ذمہ دار افسران اور دیگر سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب روشن بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سفر حج بیت اللہ کی سعادت سے سرفراز ہوکر وطن لوٹنے والے حجاج کرام کو کسی بھی طرح کی دشواری نہ ہونے پائے، ریاستی حج کمیٹی کی طرف سے تمام افسران اور رضاکاروں کی ٹیموں کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جائیگا اس کیلئے حج ٹرمینل میں تمام تر انتظامات کو جناب روشن بیگ نے اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی روانگی اور واپسی کے موقع پر ان کی آسانی کیلئے خدمت انجام دینا وہ اپنے لئے باعث سعادت مانتے ہیں اور اس عقیدت مندی کے ساتھ وہ 1996 سے اب تک حجاج کرام کی خدمت انجام دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرزند آر رومان بیگ کو بھی وراثت میں حاجیوں کی خدمات کے اس جذبہ کی تربیت دی ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ رومان پورے جوش و جذبے کے ساتھ حاجیوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج مہمات میں شامل ہر رضاکار بشمول خود ان کی یہی دلی تمنا ہے کہ حاجیوں کی دعاؤں میں ان کا حصہ نصیب ہو۔ جناب روشن بیگ نے بتایا کہ 22-21 ستمبر کی درمیانی شب 12.15 بجے حجاج کرام کا پہلا قافلہ سرزمین حج سے شہر گلستان کی سر زمین پر اترے گا۔ حجاج کرام کی واپسی کا یہ سلسلہ 5 اکتوبر 2017 تک جاری ہیگا۔ روانگی کی ترتیب کے مطابق حجاج کرام کی روزانہ مدینہ منورہ تا بنگلورو واپسی ہوگی۔حجاج کرام کی تقریباً تمام فلائٹس رات 12.15بجے بنگلور ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔ صرف 27 ستمبر کی فلائٹ 10-18 بجے شب لینڈ ہوگی۔ آج ہوئی میٹنگ میں محکموں کے حکام نے جناب روشن بیگ کو تیقن دیا کہ حسب معمول ہر سال کی طرح امسال بھی حجاج کرام کی واپسی کے مرحلہ میں وہ مکمل تعاؤن کریں گے۔ اس موقع پر جناب روشن بیگ، رومان بیگ، حج کمیٹی کے اراکین یم یس ارشد، جے سید ثناء اللہ اور دیگر افسران وغیرہ موجود تھے۔حجاج کرام کی واپسی کے متعلق جانکاری کے لئے ایک مخصوص ہیلپ لائین قائم کی گئی ہے۔ اس کے لئے نمبرس 080-22244434 اور 080-28567673 پر رابطہ کی جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...