حجاج کرام کے قافلوں کی واپسی کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو12؍ستمبر(ایس او نیوز) امسال سفر حج بیت اﷲ کی سعادت سے سرفراز حجاج کرام کا پہلاقافلہ بعافیت آج شام وطن لوٹ آیا۔ بنگلور کے حج بھون سے یہ قافلہ یکم اگست 2018 کی صبح روانہ ہوا تھا، سرزمین حجاز پر اپنے 42 دنوں کے قیام اور حج کی سعادت سے سرفرازی کے بعد بارگاہ رسالتؐ میں حاضری سے مشرف حجاج کرام کا پہلا قافلہ بنگلور لوٹا ہے۔ ان حجاج کی بنگلور آمد کے لئے ریاستی حج کمیٹی چیرمین وخادم الحجاج جناب روشن بیگ ، اور وزیر اقلیتی بہبود وحج ضمیر احمد خان کی نگرانی میں کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر قائم عارضی حج ٹرمینل میں تمام انتظامات اطمینان بخش طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں۔ سفر حج سے لوٹنے والے حجاج کو ایر پورٹ پر کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے دونوں قائدین نے حال ہی میں ایر پورٹ حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں امیگریشن، کسٹمز ، ایرانڈیا ،ایرپورٹ سیکورٹی کے لئے ذمہ دار سی آئی ایس ایف اور دیگر ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ساتھ تمام انتظامات پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔ امسال بنگلور سے روانہ ہونے والے جملہ حجاج کی تعداد 5700 رہی، جو یکم تا 15اگست روزانہ 300 کے حساب سے 19 پروازوں کے ذریعے سوئے حرم روانہ ہوئے تھے، دوران سفر کرناٹک سے روانہ ہونے والے چار حجاج کرام نے داعئ اجل کو لبیک کہہ دیا، ان میں بلگام کے شفیع احمد امام صاب شرول ،عبدالستار کلبرگی، محترمہ وحیدہ حسینہ خانم ٹمکور، اور محمد معین الدین بنگلور شامل ہیں۔ ان کے علاوہ باقی تمام حجاج کرام بعافیت عبادتوں میں مصروف ہیں، آنے والے 14 دنوں کے دوران یکے بعد دیگرے ان حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ روانگی کی ترتیب کے مطابق ہی ان تمام حجاج کرام کی واپسی سعودی ایر لائنز کے طیاروں سے ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔