عازمین حج اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کا جذبہ پیدا کریں:مولانا جمال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11/اگست (ایس او نیوز) نماز جمعہ سے قبل مولانا محمد جمال الدین صدیقی رشادی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم الدین گنگانگر بنگلور32- نے حج کی فضیلت واہمیت ا ور حجاج کرام کی ذمہ داری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج دین اسلام میں بڑا اونچا اورافضل عمل ہے۔ زندگی میں عام طور پر ایک بار ہی یہ فریضہ انجام دیا جاتا ہے۔ یاد رکھنے والی بات اور خیال رکھنے والی چیز یہ ہے کہ جسے بھی جب بھی سفر حج نصیب ہوجائے یہ اعلیٰ ترین اور افضل عمل ہے۔ اس میں اخلاص کی بڑی ضرورت ہے۔ ہر عازمین حج کو چاہئے کہ مرد ہو یا عورت ،جوان ہو یا بوڑھا حج میں اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کا جذبہ پیدا کریں۔ خالق کائنات کو راضی اور خوش کرنے کی نیت ہو۔ ارکان حج ادا کررہا ہو۔ مکۃ المکرمہ کا قیام ہو۔ در اقدس خیرالانام سرکار دوعالم فخربنی آدم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری اور سلام پیش کرنے کا موقع ہو۔ مسجد الحرام یا مسجد نبویؐ میں نمازیں ادا کرنے کی سعادت ان سب کے پیچھے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا جذبہ ہونا ہی عازمین حج کی قبولیت اور سفر حج کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اگر دل کے کسی کونے اور گوشے میں ذرہ برابر بھی نام ونمود ، شہرت دکھلاوا اپنے کو حاجی یا الحاج کہلوانے کا جذبہ ہوگا ایسی بری نیت یا غلط ارادہ ہوگا۔ یاد رکھیں پھر تو پورا کا پورا عمل ہی برباد ہوکر رہ جائے گا۔ اس عمل کی کوئی قیمت اور حیثیت اللہ کی نظر میں نہیں ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے اللہ کے لئے حج کیا اور اس میں نہ تو کسی شہوانی اور فحش بات کا ارتکاب کیا اور نہ اللہ کی نافرمائی کی تو وہ گناہوں سے ایسا پاک وصاف ہوکر واپس ہوگا جیسا اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔ مولانا نے کہا حج بندۂ مومن کے ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔ حج مقبول حج مبرور کا بدلہ اللہ تعالیٰ بندوں کو جنت دیتے ہیں ہر عازم حج کو چاہئے کہ اپنی نیت کو بالکل پاک وصاف رکھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

شرورمٹھ کے سوامی کی موت کثرت شراب نوشی اور ناجائز تعلقات کا نتیجہ ؟معاملہ کی تحقیقات اور جانچ کیلئے 7ٹیمیں تشکیل 

اڈپی شرورمٹھ کے سوامی لکشمی ورتیرتھ سوامی جی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت پر انہیں قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں اڈپی ضلع ایس پی نے اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کے لیے پولیس کی 7ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ شرور علاقہ میں یہ افواہیں بھی اڑائی جارہی ہیں کہ سوامی ...

کورگ میں ویڈیو بناکر مرکز توجہ بننے والے،عبدالفتح سے کمار سوامی کی ملاقات

کورگ میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو متوجہ کرانے کے لئے سوشیل میڈیا پر آنے والے ویڈیو میں جو بچہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو صورتحال پر متوجہ کروارہاتھا، آج کورگ میں وزیراعلیٰ کمار سوامی نے اس بچے عبدالفتح سے ملاقات کی۔