عازمین حج کیلئے رحمن خان اور ماہر حج انتظامات روشن بیگ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ خادم الحجاج اور میرے درمیان اختلافات نہیں۔ہم دونوں مل جل کر کام کریں گے :ضمیراحمد خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 10:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍جولائی (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے خوراک و شہری رسدات، امور اقلیت حج اور اوقاف بی زیڈ ضمیراحمد خان نے آج کہا کہ سابق وزیر ورکن اسمبلی الحاج آر روشن بیگ صاحب حج معاملات میں نہ صرف طویل تجربہ رکھتے ہیں بلکہ حج انتظامات میں ماہر بھی ہیں ۔اس مرتبہ بنگلور کے حج کیمپ کے انتظامات سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان صاحب کی رہنمائی اورریاستی حج کمیٹی کے چیرمین خادم الحجاج روشن بیگ صاحب اور میں متحد ہو کر کریں گے تاکہ کرناٹک کے عازمین کو روانگی اور واپسی میں کوئی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ جناب روشن بیگ ہیں اس لئے حج انتظامات کے تعلق سے مجھے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ضمیراحمد خان نے کہا کہ جناب روشن بیگ اور میرے درمیان اختلافات بالکل نہیں۔حال ہی میں میڈیا میں یہ غلط خبریں شائع ہوئی تھیں کہ ہم دونوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم دونوں مختلف پارٹیوں میں تھے اب ایک ہی پارٹی میں ہیں۔ بیگ صاحب سیاست اور عمر میں بھی مجھ سے سینئر ہیں ۔ میں انہیں سے صلاح و مشورہ کرکے حج کے کام کاج کروں گا۔ مجھے ان کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔اس موقع پر صحافیوں نے دونوں کو مشورہ دیا کہ یہ اتحاد صرف حج انتظامات تک محدود نہ ہو بلکہ قوم و ملت کی فلاح و بہبودی کے کاموں میں بھی اس اتحاد و اتفاق کو جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ افسروں کا اجلاس: حج 2018 سے متعلق آج حج بھون میں ریاستی حج کمیٹی کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس کے بعد محکمہ امیگریشن، محکمہ کسٹم، ایرپورٹ اتھارٹی اور محکمہ پولیس کے افسرو ں کے ساتھ حج پروازوں کی روانگی کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ اس کے بعد اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے روشن بیگ نے بتایا کہ متعلقہ افسروں کے ساتھ آج خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔اس سے قبل امور حج کے نئے وزیر ضمیراحمد خان صاحب کا کمیٹی نے استقبال کیا۔اس مرتبہ حج کے انتظامات جناب رحمن خان جو ریاستی حج کمیٹی کے رکن بھی ہیں، ان کی رہنمائی میں کرنا طے ہوا ہے ۔

افزود بجٹ کا وعدہ: اس موقع پر وزیر موصوف ضمیراحمد خان نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ماہ فروری میں پیش کردہ بجٹ میں اقلیتوں کے لئے مختص فنڈ اور مختلف پروگراموں پر عمل کرے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کمارسوامی نے دو تا ڈھائی سو کروڑ روپئے افزود فنڈ بھی اقلیتوں کے لئے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ شادی بھاگیہ اسکیم، حج بھون کے بقیہ کام کو پائے تکمیل تکپہنچانے کے لئے ان سے افزود فنڈ طلب کیاگیا تھا۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ سدارامیا کے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے مختص 3040کروڑ روپئے کے علاوہ دو تا ڈھائی سو کروڑ روپئے افزود فنڈبھی اقلیتوں کے لئے جاری کریں گے ۔

عازمین کودوائیوں کا کٹ: اس مرتبہ کرناٹک کے تمام عازمین حج کو روانگی کے وقت ادویات کا ایک کٹ مفت فراہم کیا جائے گا۔جس میں پرسکرپشن سلپ کے علاوہ چند عام ادویات جیسے نزلہ ،بخار، کھانسی،درد وغیرہ کی گولیاں رہیں گی۔تاکہ سفر حج کے دوران حاجیوں کودوائیاں حاصل کرنے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں دوا خانوں کے چکر کاٹنے نہ پڑیں ۔ ڈاکٹر رضوان کی کمپنی کی جانب سے یہ کٹ مفت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ ہندوستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ہر سال ایک لاکھ 75ہزار ہندوستانی عازمین سوئے حرم روانہ ہوتے ہیں ۔ان کے لئے صرف 220ڈاکٹر وں کو تعینات کیا جاتا ہے جو بالکل ناکافی ہیں ۔اس لئے ایک ایپ (App) بنایاگیا ہے جس کے استعمال سے عازمین اپنے لئے درکار دوائیاں حاصل کرسکتے ہیں ۔جن حاجیوں کو اپ کا استعمال کرنا نہیں آتاانہیں ایک ٹول فری موبائل نمبر دیاگیا ہے جس پر کال کرکے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا جاتا ہے۔ لیکن سعودی عربیہ کے میڈیکل اسٹورس میں حاجیوں کو جتنی مقدار میں دوایاں درکار ہیں اتنی نہیں دی جاتیں۔ پوری شیٹ خریدنی پڑتی ہے ۔ اس لئے ان کی کمپنی نے چند عام دوائیوں کی ایک کٹ مفت فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔اس کٹ میں پرسکرپشن سلپ بھی موجود رہے گی۔ اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او سرفراز خان، کوآرڈی نیٹر سید اعجاز احمد اور حج کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔