بنگلورو سے یکم؍اگست کو عازمین کا پہلا قافلہ سوئے حرم روانہ ہوگا 31؍جولائی کو وزیراعلیٰ حج پروازوں کا افتتاح کریں گے، امیگریشن جانچ ایر پورٹ پر ہوگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 10:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق بنگلور ایمبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ بروز چہارشنبہ یکم؍اگست 2018ء کی صبح 6:35؍بجے سوئے حرم روانہ ہوگا۔

ریاستی وزیر برائے امور اقلیت، حج واوقاف بی زیڈ ضمیراحمد خان اور ریاستی حج کمیٹی کے صدر نشیں آر روشن بیگ نے آج حج بھون میں عازمین حج کی روانگی اور واپسی کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بروز منگل 31؍جولائی کی شام حج بھون کے احاطہ میں ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی 2018کے حج پروازوں کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ،کے پی سی سی صدر دنیش گنڈوراؤ کے علاوہ تمام مسلم موجودہ اور سابق لیجسلیٹرس اور عمائدین شرکت کریں گے۔

اس مرتبہ بنگلور سے جملہ 22؍حج پروازیں راست جدہ روانہ ہوں گی جس کے لئے سعودی ایرلائنس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ہر پرواز کے ذریعہ 300؍عازمین روانہ ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 4؍اگست، 7؍اگست اور 15؍اگست ان تین دنوں میں ہردن دو پروازیں روانہ ہوں گی۔ یہاں جاری شیڈول کے مطابق 22؍پروازوں میں سے صرف دو پروازیں شام کے اوقات روانہ ہوں گی یعنی 3؍اگست کو پرواز شب 8:35؍بجے اور 15؍اگست کو آخری پرواز شام 6:05؍بجے بنگلور ایر پورٹ سے اڑان بھریں گی۔ باقی تمام 20؍پروازیں علی الصباح یا صبح کے ابتدائی اوقات میں روانہ ہوں گی۔ اطلاع ملی ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ البتہ روانگی کے اوقات میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ اس کی اطلاع متعلقہ عازمین کو دی جائے گی۔ اس سفر حج پر روانہ ہورہے عازمین کا سفر 42اور 43؍دنوں پر مشتمل ہے۔ صرف 3؍اگست کو روانہ ہونے والے عازمین کا سفر 41؍دنوں کا ہوگا۔

عازمین کی روانگی اور حج انتظامات میں تعاون کرنے والے متعلقہ افسروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ضمیر احمد خان اور روشن بیگ نے بتاکہ عازمین سے لیگیج حج کیمپ ہی میں موصول کرلیاجائے گا۔ لیکن کسٹم اور امیگریشن جانچ سال گزشتہ کی طرح ایرپورٹ پر ہی کی جائے گی۔

ریاستی حج کمیٹی کے رکن وسابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمٰن خان نے بتایاکہ متعلقہ افسروں نے تیقن دلایا ہے کہ کسٹم اور امیگریشن میں عازمین کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ایک عازم کے امیگریشن کے لئے صرف 20؍سکینڈ لگیں گے۔

ضمیراحمد خان نے بتایاکہ امیگریشن کے لئے استعمال کیاجانے والا سرور اور سافٹ ویر صرف ایر پورٹوں پر دستیاب رہتاہے۔ اس لئے امیگریشن ایرپورٹ ہی پر ہوگا۔ لیکن متعلقہ افسروں نے کہاہے کہ اس مرتبہ امیگریشن کے کاؤنٹرس کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...