مینگلور اور اطراف کے علاقوں میں زبردست برفباری؛ عوام میں حیرت؛ فصلوں کونقصان پہنچنے کا اندیشہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2018, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 9/اپریل (ایس او نیوز)  مینگلورکے قریبی علاقوں  میں اتوار کو ہوئی زبردست برفباری سے  عوام  حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ ساحلی علاقوں میں چونکہ برفباری  نہیں ہوتی، مگر اس بار بادلوں کی زبردست گڑگڑاہٹ اور تیز بجلی کے درمیان  بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی برفباری شروع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ بلتھنگڈی، پُتور اور سولیا میں اتوار شام کو   لوگ آسمان سے گرنے والے برف کے تکڑوں کو دیکھ کر تعجب کرنے لگے  اور  اس منظر کو جلدی جلدی  اپنے کیمروں میں  قید کرنے لگے۔

برفباری ہونے کی وجہ سے سواریوں کو گاڑیاں چلانے میں دشواری پیش آئی اور ہر برفباری سے بچنے کے لئے چھت کی تلاش کرنے لگے۔

 

بتایا گیا ہے کہ پہلی برفباری سے  تیار شدہ فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اُدھر بزرگ حضرات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ضلع دکشن کنڑا میں   برفباری پہلی بار دیکھی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...