اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد ہونی چاہیے: محمد حفیظ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2017, 11:42 AM | اسپورٹس |

لاہور،18؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی کرٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تا حیات پابندی عائد کر دینی چاہے۔لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سپاٹ فکسنگ کا حصہ بننا غلطی نہیں جرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک ایسی مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے دوسرے کھلاڑیوں کو سبق حاصل ہو۔واضح رہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سکینڈل میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کے بعد اب تک پانچ پاکستانی کرکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔اب تک معطل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اپنے کیرئر کا اختتام عزت کے ساتھ کریں گے۔انھوں نے کہاکہ اگر مجھے لگا کہ میں عزت کے ساتھ نہیں کھیل پا رہا یا وہ پرفارمنس نہیں دے پا رہا جو مجھے پاکستان کے لیے دینی چاہیے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ عزت کے ساتھ جاؤں گا۔میری کوشش ہو گی کہ اپنی پر فارمنس اور فٹنس سے اچھے نتائج حاصل کر سکوں تو کرکٹ کھیلوں ورنہ پاکستان کا نام آگے لے جانے کے لیے ضروی ہے کہ جیسے میں نے کسی کی جگہ لی تھی اسی طرح میری بھی کسی نے جگہ لینی ہے۔ ہم سب کو بڑے دل سے کرکٹ میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...