ہادیہ کیس! امیت شاہ اور یوگی کے نام پر سپریم کورٹ میں ہنگامہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th October 2017, 2:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ستمبر( ایس او نیوز؍ایجنسی)کیرالا کی شادی کے حساس مسلئے پر عدالت میں جاری شنوائی کے دوران وکلا کے درمیان تلخ بحث کے پیش نظر شنوائی کو 30؍ اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا اور کہا کہ غیر متعلقہ باتوں پر شنوائی کے دوران بحث قابل قبول نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی نگرانی میں شنوائی کررہی بنچ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جب ہادیہ کے شوہر شیفین جہاں کی پیروی کررہے سینئر وکیل دوشانت داوے بحث کے دوران بی جے پی صدر امیت شاہ اور چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے ناموں کا حوالہ دیا اور ان کے سیاسی اغراض و مقاصد کا ذکر کیا۔ دوشانت داوے نے کہا کہ یوگی نے کیرالا میں لوجہاد کے متعلق بات کی۔ عدالت کو زمینی حقیقت سے واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ دوشانت داوے نے مزید کہا کہ امیت شاہ نے بھی کیرالا کا دورہ کیا ہے تا کہ لوجہاد کے موضوع کو اجاگر کیا جاسکے۔

بنچ جس میں جسٹس اے ایم خان والکر اور ڈی وائی چندر چوڑ بھی ہیں نے کہا کہ جب تک راست طور پر کوئی سیاسی شخصیت اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوتی تب تک انہیں اس کیس سے دورہی رکھیں۔ جس کا تعلق اس کیس سے نہیں ہے انہیں اس کیس میں ہمیں گھسیٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔ منیندر سنگھ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل جو این آئی اے کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے تھے نے دوشانت داوے کی بات کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ سیاست ہے اور سینئر وکیل عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو نا قابل یقین ہے۔ اس کے بعد بنچ نے جائزہ لیا اور دوشانت داوے سے کہا کہ اس قسم کی بحث عدالت میں قابل قبول نہیں ہوگی ۔ دوبارہ اس عدالت میں اس طرح کی بحث نہیں سنی جائیگی ۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ پہلی درخواست کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔ بعدازاں دوسری درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے شادی سے پہلے مذہب اسلام قبول کرنے والی لڑکی کی شادی کو ہی نامنظور کردیا ۔ انہوں نے کیرالا کو ہمہ مذہبی معاشرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بین مذہبی شادیوں کا رواج عام ہیں جس کو معاشرے میں قبول بھی کیا جاتا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے حالیہ دنوں میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے دیئے ہوئے بیان کا بھی حوالہ دیا۔ پھر اس کے بعد دوشانت داوے اس کیس کو خود ساختہ سیاسی طور پر طئے کیا جس پر بنچ اور این آئی اے ایجنسی کی کونسل نے اعتراض جتایا۔

ایک نظر اس پر بھی

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...