ہادیہ کالج شفٹ، شوہر سے ملاقات کا پر زوراعادہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 9:04 PM | ملکی خبریں |

سلیم / تمل ناڈو، 29 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کی ہدایت پر معالجہ المثلیہ( ہومیو پیتھی) میڈیکل کالج میں اپنی تعلیم مکمل کرنے آئی ہادیہ نے شہر میں پاؤں رکھنے کے اگلے ہی دن آج اپنے شوہر سے ملنے کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ غور طلب ہے کہ ہادیہ فی الوقت شر پسندوں کی نگاہوں کی کرکری بنی ہوئی ہے ، شر پسندوں کا یہ الزام ہے کہ ہادیہ کے ساتھ جبراً تبدیلی مذہب کر کے مفروضہ ’’ لوجہاد ‘‘ کیلئے شادی کی گئی ہے ۔ مفروضہ ’’ لو جہاد‘‘ کیس کے تحت سپریم کورٹ میں سماعت بھی ہور ہی ہے ۔ شیوراج ہومیو پیتھی میڈیکل کالج میں ہادیہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے میں ان لوگوں سے بات کر رہی تھی جنہیں (والدین) میں پسند نہیں کرتی ؛کیونکہ ان کے ساتھ رہنے کے دوران انہوں نے مجھے بہت ذہنی پریشان کیا ہے ۔ ہادیہ اس کالج میں 11 ماہ کی انٹرنشپ کر ر ہی ہے۔ عدلیہ میں سماعت کے بعد عد لیہ نے 25 سالہ نو مسلم دوشیزہ ہادیہ کو اپنے والدین کی دیکھ بھال سے الگ ہوکر تعلیم مکمل کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ نو مسلم دو شیزہ ہادیہ کو کل کیرل پولیس کی سخت سیکورٹی میں شام میں یہاں لایا گیا تھا۔جب صحافیوں نے ان کے شوہر شفین جہاں کے بارے میں پوچھا تو ہادیہ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران شوہر سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔ ان کے پاس کوئی موبائل فون نہیں ہے اور اس وقت اس نے اپنے والدین سے بات کی ہے۔ ہادیہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر شفین جہاں سے بات چیت کرنے کیلئے بہت مشتاق ہوں ، حا لیہ دنوں ہی ترک اہرمن کرکے اسلام قبول کر کے ایک مسلمان نوجوان سے شادی کرنے پر ہادیہ شر پسندوں کے ساتھ ساتھ قومی میڈیا بالخصوص ہندی و انگریزی میڈیا میں عمومی تذکروں کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔ ہاسٹل میں دستیاب سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کے ضمن میں سوال کرنے پر ہادیہ نے کہا کہ اس اس کی کوئی معلومات نہیں ہے اور وہ اس موضوع پر اگلے ایک دو دن میں جواب دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم نامہ کی کاپی موصول ہونے کے بعد وہ اس سلسلے میں بہتر طریقہ بات چیت کرسکتی ہے ۔ عدلیہ نے کالج کے ڈین کو ہادیہ کا سرپرست مقرر کیا ہے ، کسی طرح کی پریشانی کی شکل میں وہ براہ راست عدلیہ سے رابطہ کرنے کی مجاز و اہل ہے ۔ اس سے پہلے ہادیہ کوچی میں اپنے والدین کے ساتھ رہ ر ہی تھی ، تاہم عدلیہ نے ا س صورت میں بھی اپنے شوہر کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...