یمنی عوام ایرانی پروردہ حوثی ملیشیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: ہادی،عالی صالح کے قتل کی مذمت، پوری قوم سے اظہار افسوس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 8:52 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 5دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے صدر عبد ربہ منصورہادی نے منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہو ئے عوام سے ایرانی پروردہ حوثی باغیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سابق صدر کی حوثی باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے پوری قوم سے اس کی تعزیت کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا کہ صنعاء کی حدود میں موجود سرکاری فوج باغیوں کے خلاف عوامی انتفاضہ کی مدد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حوثی دہشت گردوں سے مکمل نجات کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کوششیں جاری رکھیں گے۔اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں یمنی صدر نے یمنی عوام سے کہا کہ ہم جنگ کی خندق میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ہمارا ہدف اور ہماری منزل ایک ہے۔ ہم سب کو مل کر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کیخلاف جدو و جہد کرنی ہوگی ۔ یمنی صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز حوثی باغیوں نے راکٹ حملے اور براہ راست فائرنگ کرکے سابق صدر علی صالح کو قتل کردیا تھا۔جنرل پیپلز کانگریس کی جانب سے بھی علی صالح کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا ہے کہ علی صالح صنعاء میں حوثیوں کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے۔یمنی ذرائع کاکہنا ہے کہ علی صالح کو صنعاء میں سنحان کے مقام پر راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جب کہ علی صالح کی جماعت کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے سر میں قریب سے گولیاں ماری گئیں۔قتل کے بعد سابق یمنی صدر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں، جس سے ان کی ہلاکت کی تصدیق ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جرمنی سے افغان مہاجرین کا ایک اور گروہ ڈی پورٹ

جرمنی سے ڈی پورٹ کیے گئے چھیالیس مزید افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ یہ مہاجرین ایک طیارے کے ذریعے بدھ کے دن کابل ایئر پورٹ پہنچے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

مراکش میں گینگ ریپ کے مجرموں کی بریت کے خلاف عوام سراپا احتجاج

مراکش میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیجرم میں قید مجرموں کی بریت اور رہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پراحتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے گینگ ریپ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔